Type to search

جرائم و حادثات

تلنگانہ میں برتھ ڈے کیک کھانے سے باپ اور بیٹے کی موت

حیدرآباد،5ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں برتھ ڈے کیک کھانے کے بعد باپ اور بیٹے کی موت ہوگئی- جبکہ کیک کھانے والی ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک ہے- انہیں قریبی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے- جہاں پر انکا علاج جاری ہے-

یہ واقع ضلع کے کومرولی منڈل آئناپور گاؤں میں چہارشنبہ کی رات کو پیش آیا- واقع کی اطلاع ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے- پولیس نے کیک کو برآمد کیا ہے-

ملی معلومات کے مطابق چہارشنبہ کو39 سالہ  روی کے بیٹے رام چرن 9 سالہ کا برتھ ڈے تھا- روی کے چھوٹے بھائی نے برتھ ڈے کیک بھیجا تھا- رام چرن کا برتھ ڈے کے بعد روی، 35 سالہ بیوی بھاگیہ لکشمی اور 12 سالہ بیٹی پوجیتا نے کیک کھایا- اسکے بعد چاروں بے ہوش ہوگئے- مقامی لوگوں نے چاروں کو ہاسپٹل لے گئے- علاج کے دوران روی اور رام چرن کی موت ہوگئی-

دوسری طرف معلوم ہوا کہ مرنے والے کے بھائی نے کل رات بس میں کیک بھیجا- ساتھ ہی بیٹے کا جنم دن بڑے پیمانے پر منانے کا پیغام بھیج کر مبارکباد ی- یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں بھائیوں میں کچھ وقت سے اختلافات ہے- پولیس نے شک ظاہر کیا کہ کسی اختلافات کی وجہ سے بھائی نے کیک میں زہر ملا کر بھیج دیا ہوگا-

دوسری طرف خاندان اور آس پاس کے لوگوں نے شک ظاہر کیا ہے کہ برتھ ڈے کیک میں زہر ملایا گیا ہے پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

خبرساکشی ہندی سے لی گئی ہے۔