Type to search

فیشن

امبانی کی پارٹی میں گرین باڈی فیٹیڈ ڈریس میں پہنچی ٹرانس ویمن سائشہ شندے

سائشہ شندے

فیشن ڈسک، 7 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فیشن انڈسٹری کا مشہور نام سائشہ شندے سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ سالوں تک سواپنیل شندے کے طور رہنے والی ٹرانس ویمن سائشہ سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہوئے واقع کی حقیقت اور حیران کردینے والے واقعات کا ذکر کرتی رہتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے امبانی خاندان کی ایک پارٹی میں شرکت کی اور وہاں جو انکے ساتھ ہوا انہوں نے اسکا ذکر بھی سوشل میڈیا پر کیا۔

 

 

 

 

اکثر سائشہ اپنی زندگی سے جڑی کچھ سچے واقعات کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے دیکھتی ہے۔ سوشل میڈیا پر سائشہ بتاتی ہے کہ کس طرح لوگ انہیں بولی کرتے ہیں اور باڈی شیم بھی۔

 

 

حال ہی میں سائشہ ، امبانی کی پارٹی کا حصہ بنی تھی۔ گرین باڈی فیٹیڈ ڈریس پہنے سائشہ وہاں پہنچی تھی۔

 

 

سائشہ نے گرین کلر کے آوٹ فٹ میں اپنی کئی ساری تصویریں شیئر کرتے ہوئے پارٹی کے دوران انہیں لوگوں نے کیا کہا یہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ ایک بے حد خاص ایونٹ تھا۔

 

 

میرے لیے یہ ایونٹ پہلا تھا جہاں میں اکیلی گئی تھی۔ میں بہت ڈری ہوئی تھی اور جب میں ریڈ کارپٹ پر داخل ہونے ہی والی تھی تو میں فوٹوگرافرس کی طرف سے سرگوشیاں سنی۔

 

 

ان میں کوئی کہے رہا تھا، کوئی پہلوان آرہا ہے۔ حالانکہ کچھ دیر بعد ہی انہوں نے مجھے پہچان لیا۔ سائشہ کہتی ہے کہ بھلے ہی انہوں نے مجھے پہچان لیا لیکن اس ایک لمہے نے مجھے باڈی کو لیکر کافی محتاط کردیا۔ میرے ساتھ ہمیشہ باڈی کی دقت رہی ہے۔

 

 

سائشہ نے اس پورے واقع کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی امبانی کی پارٹی کا اپنا لک بھی شیئر کیا ہے۔

 

 

سائشہ کا کہنا ہے کہ لوگ آج بھی انہیں ٹرول کرتے ہیں۔ انکی باڈی کو لیکر باتیں بناتے ہیں۔ ان باتوں کو سن کر وہ کئی بار ہرٹ ہوتی ہے۔ پر خود کو سمجھاتی ہے کہ انہیں خود سے پیار کرنا ہے۔ سائشہ گرین کلر کے باڈی فیٹیڈ آوٹ فٹ میں وہ ہمیشہ کی طرح بہترین لگ رہی تھی۔

 

 

بتادیں کہ سائشہ شندے نے اب تک بے شمار مشہور شخصیات کے لیے کاسٹیوم ڈیزائن کیے ہیں۔ مس یونیورس بننے والی ہرناز سندھو نے مقابلے کے وقت جو گاؤن پہنا ہوا تھا۔ وہ بھی سائشہ نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

 

سائشہ نے دیپیکا پاڈوکون، کرینہ کپور، تاپسی پنوں، شردھا کپور، پرینکا چوپڑا، جیسے مشہور شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے۔ پہلے وہ سوپنل شندے کے طور پر مشہور ہوئے حالانکہ سال 2021 کی شروعات میں انہوں نے بتایا کہ وہ ٹرانس ویمن ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنے پرسنل تجربے کافی کچھ شیئر کیے تھے۔

 

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق سائشہ کا پورا نام سائشہ تلسی داس شندے ہے، انکی پیدائش ممبئی میں سال 1981 میں ہوئی، انہوں نے اسکولی تعلیم ممبئی کے واڈالا میں واقع سینٹ جوزف ہائی اسکول سے حاصل کی۔

 

سائشہ نے ممبئی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سے گریجویشن کیا۔ اور اٹلی جاکر چھ مہینے کی انٹرنشپ کی۔ وہ ہندوستان کی پہلی ٹرانسجینڈر فیشن ڈیزائنر ہے۔

 

 

سائشہ شندے نے اپنے کیریئر کی شروعات کیمایا فیشن اسٹور میں بطور سیلش بوائے کے طور پر کی۔  سائشہ نے سال 2015 میں امریکن ٹی وی شو پروجیکٹ رن وے سیزن 14 میں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لیا۔

سائشہ شندے نے سال 2022 میں کنگنا رناوت کے شو لاک اپ میں حصہ لیا تھا۔