Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘طوفان’ کا پوسٹر ریلیز، زبردست ہے فرحان اختر کا نیا انداز

فلمی ڈسک،یکم اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فرحان اختر جہاں ایک اور اپنی آنے والی فلم “دی اسکائی از پنک” کو لیکر بحث میں ہے- وہیں اب انکی ایک اور فلم کے فرسٹ لک نے ہنگامہ مچا دیا ہے- فرحان اختر کی فلم “طوفان” کا پہلا پوسٹر جاری ہوگیا ہے-


فلم طوفان کے فرسٹ لک کے سامنے آتے ہی ایک بار پھر فرحان سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں- اس فلم کے فرسٹ لک پر نظر ڈالیں تو یہ بے حد دلچسپ ہے اور ناظرین کو لبھانے والا ہے- اس فلم میں فرحان باکسر کے کردار میں نظر آنے والے ہیں-

اس دھماکہ دار پوسٹر ریلیز ہوتے ہیں فرحان نے کیپشن میں لکھا، طوفان اٹھے گا، فرسٹ لک، 2 اکتوبر 2020 کو ریلیز ہورہی ہے- مطلب صااف ہے کہ اگلے سال گاندھی جینتی پر ہی فلم ریلیز ہونے والی ہے-
بتادیں کہ اس فلم کے ڈائریکٹر راکیش اوم پرکاش مہرا ہے- فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فرحان کی سپر ہٹ فلم بھاگ مکا بھاگ کو بھی راکیش اوم پرکاش مہرا نے ہدایت دی تھی-

Tags:

You Might also Like