Type to search

ٹی وی اور فلم

مس مارول مسلم سپر ہیرو سیریز میں نظر آئیں گے فرحان اختر

مس مارول مسلم سپر ہیرو

فلمی ڈسک، 9 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار، ہدایت کار، اسکرین رائٹر، گلوکار اور پروڈیوسر، ملٹی ٹیلنٹڈ فرحان اختر ڈزنی پلس کی آنے والی سیریز ‘مس مارول’ کا حصہ بن کر مارول فیملی میں شامل ہو گئے ہیں۔

اداکار اور فلمساز فرحان اختر مارول اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مسز مارول میں نظر آئیں گے-
مارول سینماٹک یونیورس (ایم سی یو) کی آنے والی سیریز مسز مارول میں جرسی سٹی میں پرورش پائی ایک مسلم امریکی نوجوان، کمالہ خان عرف مس مارول کی کہانی دیکھائی جائیں گی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar)

 

بتادیں کہ مس مارول کا پریمیئر 8 جون کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر انگریزی، ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبان میں کیا جائے گا-

مارول سینماٹک یونیورس کی اس آنے والی فلم میں ایمان ویلانی مس مارول کا کردار نبھانے جارہی ہے- موصولہ اطلاعات کے مطابق مس مارول عرف کمالہ خان فلم میں ایک گیمر ہے، جسکا خواب کیپٹن مارول جیسا بننا ہے- ایم سی یو فلم میں کمالہ کے خواب اور حقیقت کو لیکر اسکی کہانی کو بیاں کرئیگا-

 

مس مارول جون میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستک دے سکتی ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار فرحان اختر اس سیریز میں مہمان اداکار کے کردار میں نظر آئیں گے-

ابھی تک فرحان کے کردار کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے، اس میں فرحان اور ویلانی کے علاوہ ارمیس نائٹ، ساگر شیخ، رشی شاہ، زینوبیا شراف، موہن کپور، میٹ لِنٹز، یاسمین فلیچر، لیتھ نکلی، اظہر عثمان، ٹریوینا اسپرنگر اور نمرہ بوچہ بھی نظر آئیں گے۔

وہیں فرحان اختر کے باقی پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ پرینکا چوپڑا ، کٹرینہ کیف اور عالیہ بھٹ کی جی لے زرا، کی ہدایت کاری کررہے ہیں-

اتنا ہی ہیں، رتیش سدھوانی ، ایکسل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ انکے پروڈکشن ہاؤس کی نیٹ فلکس کے ساتھ کئی سالہ شراکت داری ہے- بتادیں کہ فرحان آخری بار سال 2021 کی فلم طوفان میں نظر آئے تھے-

ایمان ویلانی کی پیدائش 3 ستمبر 2002 میں ہوئی، کینیڈا کے اونٹاریو سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی-کینڈین اداکارہ ہے-

ایمان ویلانی نے یارک کی علاقائی میونسپلٹی کے یونین ویل ہائی اسکول سے گریجویشن کیا۔ انہیں سال 2019 ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں TIFF نیکسٹ ویو کمیٹی کی رکن کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

ستمبر 2020 میں، ویلانی کو مارول کامکس کی سپر ہیرو کمالہ خان کے طور پر کاسٹ کیا گیا۔ وہ 2022 کی آنے والی سیریز مس مارول اور 2023 میں ریلیز ہونے والی آنے والی فلم The Marvels میں یہ کردار ادا کریں گی۔

Tags:

You Might also Like