Type to search

ٹی وی اور فلم

فردین خان کا نیا لک دیکھ فینس حیران

اداکار فردین خان

کم وقت میں سلمان جیسی باڈی بنائی – نیا لک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے


فلمی ڈسک، 31 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم پریم اگن کے لیے فلم فیئر بیسٹ ڈیبیو ایوارڈ جیت چکے فردین خان فلموں سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔ لیکن اب انکا نیا لک دیکھ کر انکے فینس حیران ہیں۔

 

لڑکیوں کی پہلی پسند بالی ووڈ ایکٹر فردین خان ان دنوں فلمی دنیا سے دور ہے، کچھ مہینے پہلے انکی کچھ فوٹو سوشل میڈیا پر آئی تھی، اس میں انکی فیٹنس دیکھ کر فینس حیران رہے گئے تھے-

 

 

تصویروں میں انکا وزن کافی بڑھا ہوا تھا، لیکن اب انکا نیا لک دیکھنے کو مل رہا ہے، انہوں نے خود کو پوری طرح سے بدل لیا ہے، انکی کچھ لیٹسٹ تصویریں سامنے آئی ہیں، جس میں انکا کرانسفرمیشن دیکھ کر انکے فینس حیران رہے گئے- انکی باڈی کا مقابلہ سلمان خان سے کیا جارہا ہے-

 

 

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فردین خان نے کئی فوٹو شیئر کیے ہیں، ان میں انکی فیٹنس دیکھنے کے قابل ہے، انکا ٹرانسفرمیشن دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے-

 

 

 

فلم جانیشن میں سلینا جیٹلی کے ساتھ نظر آچکے فردین خان  کا نیا لک غضب کا ہے، ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ آخر کیسے اتنے کم وقت میں ایسی باڈی بن جاتی ہے-

 

 

سخت محنت اور زبردست لگن سے بہت ہی کم وقت سے فردین نے بہترین باڈی بنا لی ہے- ایک سے بڑھ کر ایک فوٹو انہوں نے شیئر کی ہے- انکی ہر پکچر دھوم مچا رہی ہے-

 

فلم جانیشن کے ایکٹر فردین کی تصویر انٹرنیٹ پر مسلسل ٹرینڈ کر رہی ہے۔ 9 سالہ فردین خان کا دبنگ سلمان خان سے موازنہ کر رہے ہیں۔

 

سال 1998 میں فلم پریم اگن سے شروعات کرنے والے ایکٹر فردین خان کی پیدائش 8 مارچ 1974 کو ممبئی میں ہوئی۔ فردین کے والد بالی ووڈ کے ایکٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فیروز خان ہے۔ فردین نے نتاشا مادھوانی سے سال 2005 میں شادی کی۔ فردین نے پڑھائی کے بعد کشور نمت کپور ایکٹینگ انسٹی ٹیوٹ سے ایکیٹنگ کورس کیا۔

 

اداکار فردین نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں جنگلی، پیار تو نے کیا کیا، لو کے لیے کچھ بھی کرئے گا، ہم ہوگئے آپ کے، کتنے دور کتنے پاس، او جئے جگدیش، خوشی، بھوت، جانیشن، فدا، نو انٹری، ایسڈ فیکڑی، دلہا مل گیا جیسی فلمیں شامل ہے۔

اداکار فردین خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔