Type to search

ٹی وی اور فلم

فینس نے فرحان اختر کے ساتھ شیبانی ڈانڈیکر کو کورونا سے بچنے کا دیا مشورہ

فلمی ڈسک،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جہاں بالی ووڈ ستارے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے فینس کو کورونا سے بچے رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور کوویڈ 19 وائرس سے بچنے کے طریقے پر زور دے رہے ہیں ، وہیں فرحان اختر کی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کی لوگ کھینچائی کررہے ہیں-

(All Pics: shibanidandekar instagram)
دراصل شیبانی ڈانڈیکر نے فرحان کے ساتھ اپنی ایک ڈیٹ فوٹو پوسٹ کی ہے، اس پر لوگ انہیں کورونا کو لیکر سبق دینے لگے، کسی نے چہرے کو ڈھاکنے اور ماسک لگانے کی صلاح دی تو کسی نے کس نہ کرنے کا مشورہ دیا-
آپ کو بتادیں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب انہوں نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار اس طرح کی تصویریں پوسٹ کرچکے ہیں- بتادیں کہ فرحان اور شیبانی ڈانڈیکر تقریبا پچھلے دو سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں-

حال ہی میں فرحان نے اپنے اس رشتے کی دوسری سالگرہ پر شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا 730ناٹ آوٹ، یعنی دو سال پورے، اس جوڑے نے 2018 میں اپنے رشتے کی تلاش پر آفیشل اعلان کردیا تھا، اسکے بعد آئے دن دونوں اپنے ڈیٹس اور وکیشن کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرنے لگے-

پچھلے سال اس بات کی بحث کافی تیز تھی کہ دونوں سال 2019 کے آخر تک شادی کرنے والے ہیں- اسکے بعد قیاس لگائے جانے لگے کہ 2020 کے پہلے ہاف میں فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر شادی کرلیں گے، وہیں فرحان اختر نے ایک چیٹ شو میں بتایا کہ اپریل میں ایسا ہوسکتا ہے ، ورک فرنٹ کی بات کریں تو فرحان ڈائریکٹر اوم پرکاش مہرا کی فلم طوفان میں نظر آئیں گے، اس فلم میں ایکٹر باکسر کے رول میں ہے-

Tags:

You Might also Like