Type to search

ٹی وی اور فلم

بیچ سڑک لڑکے نے کینڈل جینر کی کار کو روک کر کیا محبت کا اظہار

ہالی ووڈ ڈسک،8مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کہا جاتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے- کوئی کہتاہے کہ پیار کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور کبھی کہتے ہیں کہ ایک نظر میں بھی پیار ہوتا ہے- امریکن ماڈل اور ٹی وی کی مشہور شخصیت کینڈل جینر کو بیچ سڑک ایک ایسے ہی دیوانے عاشق سے ٹکرانا پڑ گیا- بیچ سڑک نوجوان نے جنیر کی کار کو روکا اور پھر انہیں شادی کے لیے پرپوز کردیا-

ایک پل کے لیے تو جنیر کو کچھ سمجھ ہی نہیں آیا، وہ بس مسکراتی رہی- حالانکہ تھوڑی دیر میں وہ نارمل ہوئی اور پھر نوجوان سے بات چیت بھی کی- انہوں نے شادی کا پرپوز تو ضرور ٹھکرا دیا لیکن جاتے جاتے اس نوجوان کی تعریف ضرور کرگئی- بدلے میں نوجوان نے بھی انہیں شکریہ کہا-

اس کا ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے- وائرل ویڈیو میں صاف دیکھ رہا ہے کہ کار کا دروازہ کھلا ہوا ہے- کنارے جنیر بیٹھی ہے- نوجوان گھٹنوں کے بل سڑک پر بیٹھا پرپوز کرتا ہے-

کچھ دیر کے لیے جنیر دنگ رہ گئی- پھر وہ مسکراتی ہے نوجوان سے بات کرتی ہے- او راسکی تعریف کرتی ہے، اسکے بعد کار کا دروازہ بند ہوجاتا ہے- نوجوان کے چہرے کی خوشی بتاتی ہے کہ اس نے اپنے پسندیدہ فنکار کے ساتھ کچھ قیمتی وقت گذارتی ہے، اسکے علاوہ اسے تعریف بھی ملی ہے- یہ خوشی دیر تک اسکے چہرے پر رہتی ہے-
نوجوان نے باقاعدہ پرپوز کرنے کے لیے سونے کی رنگ کے ساتھ پہنچا تھا-