Type to search

ٹی وی اور فلم

سامنتھا روتھ پربھو کے مداح نے بنایا اداکارہ کا مندر

سامنتھا روتھ پربھو

فلمی ڈسک، 28 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ انڈسٹری میں فینس کے درمیان اداکار اور اداکارؤں کو لیکر دیوانگی دیکھنے کو ملتی ہے- کئی ایسے معاملے سامنے آئے ہیں، جب اداکاراؤں کو انکے فینس نے مندر تحفے دیئے ہیں- دراصل جنوبی ہند میں اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کو پیار کے طور پر مندر کی تعمیر کرکے انہیں پیش کرنے کا فینس کے درمیان دیوانگی ہے-

 

 

 

اداکارہ خوشبو، نمیتا، ہنسیکا موٹوانی اور نین تارا سبھی کے نام پر مندر ہے، جو تامل ناڈو میں انکے مداحوں نے بنائے ہیں- اب اس سلسلہ میں اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کا نام جڑ گیا ہے-

 

 

دراصل آندھراپریدش میں باپٹلہ کے پاس الاپڈو گاؤں میں سمانتھا کے نام پر ایک مندر کی تعمیر ہورہی ہے- مندر کی تعمیر انکے مداح تینالی سندیپ کررہے ہیں- بتایا گیا کہ مداح نے مندر کا کام بھی پورا کرلیا ہے-

 

 

اب وہ اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے نام پر باضابطہ طور سے مندر کھولنے کے لیے 28 اپریل کو انتظار کررہے ہیں-

 

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک وہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ سامنتھا سے مل بھی نہیں پائے ہیں- فین کا کہنا ہے کہ وہ صرف اداکارہ کے نام اور انکے پریتوشا فاؤنڈیشن کے ذریعہ سے اداکارہ کے فلاحی کاموں کو دیکھ کر انکے زبردست فین بن گئے ہیں-

 

 

 

اس معاملے پر اداکارہ سامنتھا یا انکی ٹیم کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے- لیکن فین کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اداکارہ یا انکی ٹیم اس معاملے پر اپنی رائے ضرور دیں گی- مندر میں اداکارہ کا مجسمہ ہوگا-

 

 

وہیں بات کریں تو سامنتھا کے فلمی کیریئر کی تو حال ہی میں انکی فلم شکنتلم ریلیز ہوئی، جو فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

 

 

سال 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

 

 

سامنتھا روتھ پربھو کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو سامنتھا ڈیجیٹل ڈیبیو کرچکی ہے اور منوج باجپائی کے ساتھ ویب سیریز دی فیمیلی مین سیریز 2 میں نظر آئی-

 

 

سامنتھا اکنینی کی پیدائش 28 اپریل 1987 کو ہوئی چنئی کے مضافات میں پللاورم میں ہوئی۔ سامنتھا کے والد پربھو ایک تامل اور ان کی والدہ ننیٹے پربھو ایک ملیالی خاتون تھیں ۔

Tags:

You Might also Like