Type to search

ٹی وی اور فلم

سابق اداکارہ ثنا خان کے گھر آیا ننھا مہمان، شادی کے تین سال بعد بنی ماں

ثنا خان

اللہ تعالی نے مقدر میں لکھا پھر پورا کیا


فلمی ڈسک، 5 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان ماں بن گئی ہے- انہوں نے بیٹے کو جنم دیا ہے- اس بات کی معلومات اداکارہ نے خود سوشل میڈیا کے ذریعہ دی-

 

ثنا خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے، وہ اپنے فینس سے جڑے رہنے کے لیے اکثر خاص تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے-

 

 

سعیدہ ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے ماں بننے کی معلومات دی ہے- اس پوسٹ میں ثنا خان نے والد انس سعید کو بھی ٹیگ کیا ہوا ہے-

 

 

سال 2020 میں ثنا خان نے مذہب کا حوالہ دیتے ہوئے انڈسٹری سے خود کو پوری طرح سے الگ کرلینے والی ثنا خان نے ویڈیو کے ساتھ عربی میں پوسٹ لکھا ہے-

 

انہوں نے لکھا، اللہ کریں ہم اپنے بچے کے لیے اچھے والدین بنے- اللہ کی امانت ہے بہترین بنانا ہے- جزاک اللہ خیر، آپ سبھی کے پیار اور دعاؤں نے ہمارے اس سفر کو خوبصورت بنا دیا اور ہمارے دل اور روح کو خوش کردیا-

 

 

اللهم ابنبته نباتا حسنا
واجعله من الصالحين
واجعله حافظا لكتاب الله
واجعله قرة عين لنا

 

وہیں ویڈیو کے اندر ثنا خان نے لکھا، بسم اللہ الرحمن الرحیم ، السلام علیکم

 اللہ تعالی نے مقدر میں لکھا، پھر اسکو پورا کیا اور آسان کیا-

اور جب اللہ دیتا ہے تو خوش اور مسرت کے ساتھ دیتا ہے- تو اللہ تعالی نے ہمیں بیٹیا دیا-

سوشل میڈیا پر ثنا خان کا یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے- اداکارہ کے فینس ویڈیو پر کمنٹ کرکے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں-

 

 

فلم انڈسٹری کو الوداع کہنے کے بعد مفتی انس سعید سے شادی کرنے والی اداکارہ ثنا خان بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرچکی ہے-

 

 

بگ باس کی رنر اپ اور سلمان خان کی کو۔اسٹار ثنا خان کی پیدائش 21 اگسٹ 1988 کو ممبئی میں ہوئی۔ انکے والد ملیالی مسلم ہے انکی والدہ سعیدہ ممبئی سے ہے۔

 

 ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ ثنا نے ملیالم، تامل ، کنڑ اور تیلگو زبانوں کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like