Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیا۔ انگلینڈ نے کیا عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا آغاز

برمنگھم، 1 اگست (ایجنسی) ورلڈ کپ 2019 کے اختتام کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے جمعرات(یکم اگسٹ) سے شروع ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہی آئی سی سی کی طویل انتظار عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا بھی آغاز ہو گیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کو مقبول بنانے کیلئے اس کی ابتدا کی گئی ہے جو دو سال کے دائرے میں کھیلی جائے گی اور اس کا پہلا میچ ایجبسٹن میں یکم اگست سے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہو رہا ہے۔

یہ چمپئن شپ 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گی اور ٹاپ دو ٹیمیں 10 سے 14 جون 2021 تک ہونے والے فائنل میں نبرد آذما ہوں گي۔

Tags: