Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘یاریاں’ کی اداکارہ ایولین شرما نے آسٹریلیا میں کی شادی

ایولین شرما شادی

فلمی ڈسک، 7 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم یاریاں کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ ایولین شرما نے اپنے بوائے فرینڈ توشان بھندی سے آسٹریلیا میں شادی کرلی۔

فلم ‘یہ جوانی ہے دیوانی’ میں رنبیر کپور کے ساتھ نظر آچکی اداکارہ ایولین شرما یہ معلومات خود سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی فوٹو شیئر کرکے دی۔ اس سے کچھ دن پہلے ایولین شرما نے آسٹریلیا میں رہنے والے توشان بھندی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 

بتادیں کہ ایولین شرما کی پیدائش 12 جولائی 1986 میں فرینکفرٹ، جرمنی میں ہوئی ، وہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہے- انکی والدہ جرمنی سے ہے اور والد پنجابی انڈین ہے- انکے پاس جرمنی شہریت ہے، انہوں نے 2006 میں امریکی فلم ٹرن لیفٹ سے ڈیبیو کیا، اسکے بعد بالی ووڈ میں 2012 میں “فرم سڈنی وتھ لو سے کی –

توشان ایک ڈینٹل سرجن ہے اور دونوں کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔ ایولین شرما کی شادی کی خبر سننے کے بعد فینس انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

ایولین شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے ’ہمیشہ‘ اور اسکے ساتھ دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔

خبروں کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے انہوں نے ایک پرائیوٹ تقریب میں صرف قریبی لوگ ہی شامل ہوئے تھے۔

بتادیں کہ ایولین شرما نے فلم فرم سڈنی وتھ لو، سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ جسکے بعد وہ تیرا ہیرو، جب ہیری میٹ سیجل، یاریاں، یہ جوانی ہے دیوانی اور سوہا جیسی کئی فلموں میں نظر آچکی ہے۔ فلم یاریاں کے گانے سنی سنی سے انہیں کافی مقبولیت ملی تھی۔

ایولین شرما نے سال 2006 میں انگلیش فلم ٹرن لفٹ سے ہالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا، اسکے بعد سال 2012 میں بالی ووڈ فلم  فرم سڈنی وتھ لو میں نظر آئی یہ انکی ڈیبیو فلم رہی۔

ایولین شرما نے سال 2013 میں یہ جوانی ہے دیوانی فلم میں لارا کا سپورٹنگ رول ادا کیا۔ اسی سال انہوں نے فلم اساق میں روزالین کا سپورٹنگ رول نبھایا۔

سال 2014 میں انہوں نے یاریاں فلم میں جینیٹ ڈی سوزا کا لیڈ رول ادا کیا۔ اسی سال انہوں نے میں تیرا ہیرو میں ویرونیکا کے سپورٹنگ رول دیکھائی دی۔

سال 2015 میں آئی فلم کچھ کچھ لوچا ہے میں انہوں نے نینا کا لیڈ کردار ادا کیا۔ اور فلم عشق درمیاں میں لولین کا اہم کردار ادا کیا۔

اور سال 2017 میں اردو میوزک ویڈیو انی پا دے، میں کام کیا۔ اسی سال شاہ رخ خان کی فلم جب وی میٹ سیجل میں اسپیشل انٹری میں نظر آئی۔

ایولین شرما نے سال 2018 میں جیک اینڈ دل، سال 2019 میں کس بازی (آئٹم گانا) ، ٹالی ووڈ فلم ساہو، (ڈیبیو فلم) جیسی فلموں میں کام کیا۔

پربھاس اور شردھا کپور کی فلم ساہو میں نظر آچکی اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔

ایولین شرما کی سوشل میڈیا پر اچھی فین فالوینگ ہے، قریب 2.9 ملین لوگ انہیں اب تک فالو کررہے ہیں،

ایولین شرما اپنی فیٹنس کو لیکر کافی سنجیدہ ہے-

Tags:

You Might also Like