Type to search

تلنگانہ

ہلکے علامات ہونے پر اب گھر پر ہی ہوگا علاج: ایٹلا رجیندر

حیدرآباد،10مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیر صحت ایٹلا راجیندر نے کہا کہ ہلکےکورونا وائرس کے علامات والے لوگوں کو گھر پر ہی علاج مہیا کرنے کے لیے آئی سی ایم آر نے نئے ہدایات جاری کیے ہیں۔ اگر انہیں لاگو کیا جاتا ہے تو گاندھی ہاسپٹل میں مریضوں کی تعداد کم ہوجائے گی لیکن ایک ہی وقت میں وہ ان لوگوں کے لیے ذیادہ بوجھ ہونگے، جو فیلڈ لیول پر کام کرتے ہیں۔

وزیر نے ہفتہ کو ریاست کے متعلقہ اضلاع اور صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کی۔ انہوں نے کئی مسئلوں پر انکے ساتھ لمبی جائزہ اجلاس ہوا۔

ویڈیو کانفرنسنگ میں وزرات صحت کے خصوصی سکریٹری شانتی کمار، کمشنر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ، ڈاکٹر یوگیتا رانا ، میڈیکل ایجوکیشن کونسل ڈاکٹر رمیش ریڈی اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر سرینواس راؤ نے شرکت کی۔

انہوں نے ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر طبی عملے کا شکریہ ادا کیا جو گذشتہ 2 ماہ سے کورونا مثبت مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔ تمام لوگوں کی محنت کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Tags:

You Might also Like