Type to search

تعلیم اور ملازمت

جشن آزاد تحریری مقابلوں کے لیے کنوینرس کا اعلان 

مولانا آزاد میموریل سوسائٹی کے صدر اعجاز علی قریشی کا بیان 


حیدرآباد 14 اکتوبر(پریس ریلیز) امام الہند مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمات سے نوجوان نسل کو واقف کروانے اور خاص کر طلباء برادری میں عام کروانے کی غرض سے مولانا ابوالکلام آزاد میموریل سوسائٹی1976 میں اپنے قیام کے بعد سے  مسلسل سرگرم عمل ہے۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی مولانا آزاد میموریل سوسائٹی نے اسکول سے لے کر یونیورسٹی کی سطح تک کے طلبہ  کے درمیان  مولانا آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت  سے تحریری اور تقریری مقابلہ جات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے  جشن آزاد  کے موضوع  پر دو روزہ پروگراموں کے لیے مولانا آزاد میموریل سوسائٹی کی جانب سے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے  جس  میں ان مقابلوں  کے کنوینر صاحبان کے نام طے کیے گئے ہیں اسکولی سطح کے تحریری  مقابلوں کے لیے لیے  اسکول اسسٹنٹ محترمہ اظہر النساء کنوینر  رہینگی جونیئر اور ڈگری کالج کے لیے  جن حضرات کو تحریری مقابلوں کی ذمہ داری دی گئی ہے ان میں ڈاکٹر عبد القدوس اسسٹنٹ پروفیسر  حسینی علم ڈگری ڈاکٹر سیف باشاہ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گورہ ڈاکٹر انور الدین اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما اور گولکنڈہ گورنمنٹ ڈگری میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھی کنوینرس شامل ہیں اس کے علاوہ  محبوب نگر میں ڈاکٹر اسلم فاروقی اسسٹنٹ پروفیسر ین ٹی آر  گورنمنٹ ڈگری کالج ان مقابلوں کے کنوینر ہونگے مزید معلومات کے لئے اعجاز علی قریشی سے اس نمبر 9391011076 پر رابطہ کریں

Tags:

You Might also Like