Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشا گپتا نے بتایا کیسے ملا ریجیکٹ سیزن 2 جیسا پروجیکٹ

esha-gupta-dance

فلمی ڈسک،13جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا کی انٹری زبردست رہی تھی۔ انکی ادائیں دیکھ کر ہر کوئی دیوانہ ہوگیا تھا اور لوگ انکا مقابلہ ہالی ووڈ اداکارہ سے روکنے لگےتھے۔ او ٹی ٹی کے زمانے میں ایشا گپتا ایک بار پھر سے چمکنے لگی ہے۔ اداکارہ ایشا گپتا کی زی 5 کی حالیہ ریلیز ویب سیریز ریجیکٹ سیزن 2 میں پولیس اہلکار رینی کا کردار نبھاتے دیکھا جارہے ہیں ۔ ایشا گپتا نے اپنے اس پروجیکٹ کے بارے میں ایک ویب پورٹل کے ساتھ خاص بات چیت کی۔

مجھے خوشی ہے کہ گولڈی اور انکی پوری ٹیم کو مجھ میں رینی نظر آئی۔ میں خوش ہوں کہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ بنی کیونکہ میں تو کسی اور فلم کے لیے بات کررہی تھی۔ جو لاک ڈاؤنن کی وجہ سے شروع ہی نہیں ہوسکی۔ یہ میرا ویب ڈیبیو ہے اور مجھے اچھے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں ریجیکٹ سیزن 2 کا حصہ بن کر کافی خوش ہوں۔

اپنے کردار کے بارے میں ایشا گپتا نے بات کرتے ہوئے بتایا، میں اسکا پورا کریڈیٹ گولڈی کو دینا چاہتی ہوں۔ وہ جب مجھے ملے تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ ایشا میں تمہارے جیسی اداکارہ کو ہی رینی کے کردار کے لی تلاش رہا تھا۔ یہ انکا بھروسہ تھا کہ میں اس کردار کو نبھا پائی۔

Tags:

You Might also Like