Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشا گپتا کے ٹک ٹآک پر زبردست ڈبیبو

esha-gupta-dance

فلمی ڈسک،9مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ایک ایسا کریزی ڈانس ویڈیو شیئر کیا ہے ، جسے شاید آپ کلک کرکے دوبارہ دیکھنا پسند کریں گے، ویسے موع ہی کچھ ایسا ہے،،، در اصل دو خوشیاں ایک ساتھ ہے، اپنے اسی ڈانس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر بھی ڈیبیو کر لیا ہے-

ایشا گپتا اکثر اپنے بولڈ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیا کرتی ہیں، لیکن اس بار خوشخبری ہی ایسی ہے کہ وہ ناچ پڑی اور اپنا یہی ڈانس ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے، ایک طرف انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورس پورے تو دوسری طرف ایشا نے ٹک ٹاک پر ڈیبیو کرلیا ہے- اب ان دو خوشیوں کو انہوں نے اپنے خوبصورت ڈانس ویڈیو کے ساتھ فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے- انکے اس ویڈیو میں انکی خوشی چہرے پر صاف نظر آرہی ہے-

حال ہی میں ایشا گپتا کے بالی ووڈ میں 8 سال پورے ہوگئے، بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی فلم جنت 2 سے فلم ڈیبیو کیا تھا-  اس فلم میں انکے ساتھ عمران ہاشمی اور رندیپ نظر آئے تھے- یہ فلم 2008 میں آئی تھی-