Type to search

فیشن

ترکی کے مشہور سیریل ارطغرل غازی کی اداکارہ ایسرا بلجک کا اسٹائل

ایسرا بلجک

فیشن ڈسک،3 ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ترکی کے مشہور ڈرامہ دیریلش: ارطغرل میں حلیمه سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ ایسرا بلجک ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے-

ایسرا بلجک کی پیدائش 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں ہوئی۔انہوں نے سال 2014 میں ٹیلی ویژن ڈیبیو ٹی وی سیریز دیریلش: ارطغرل سے کی۔ وہ ترکی کی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ حال میں وہ جرم صنف والے ڈرامے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

ایسرا بلجک نے ترکی کے پیشہ ور فٹبال کھلاڑی گوکخان تورہ سے 21 اکتوبر 2017ء کو شادی کی۔ اور قریب دو سال بعد 17 جون 2019ء کو طلاق ہو گیا۔

 

View this post on Instagram

 

🌞

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

ایسرا بلجک نے اپنے کام سے ناظرین کا دل جتنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی- لیکن حال ہی میں اداکارہ اپنے بیباک انداز کے لیے ان دنوں خوب سرخیاں بٹور رہی ہے- دراصل ایسرا بلجک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شئیر کیا تھا، جس پر ایک یوزرس نے ان کے اسٹائل کو لیکر کمنٹ کیا- ساتھ ہی یوزر نے انہیں اچھے کپڑے پہننے کی صلاح دی- اس بات کو لیکر ایسرا بلجک نے بھی یوزر کو زبردست جواب دیا-

ایسرا بلجک کی اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا تھا، حلیمہ سلطان باجی برائے مہربانی ایسے کپرے نہ پہنے، یہ اچھے نہیں ہے، اس پر یوزر کو زبردست جواب دیتے ہوئے ایسرا نے لکھا، چلیئے مجھے آپ کو چھوٹی سی صلاح دینے دیجئے- برائے مہربانی فالو نہ کریں، شکریہ- بتادیں کہ ایسرا نے دیریلش: ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا رول ادا کیا تھا- اس سیریز نے لوگوں کا دل جتنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی- اس سیریز میں ایسرا نے لیڈ اداکارہ کا رول ادا کیا تھا- جو ناظرین کو کافی پسند بھی آیا-

ایسرا بلجک کی اس کے علاوہ بھی کئی فوٹوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہے- خاص بات تو یہ ہے کہ لوگ دیریلش: ارطغرل کی وجہ سے انہیں کئی بار فوٹو پر حلیمہ سلطان کے نام سے مخاطب کرچکے ہیں-

اداکارہ کے کیریئر کی بات کریں تو وہ آخری بار ادانس: کوتسل کوگا میں نظر آئی تھی- اس فلم میں بھی اسرا بیلگیچ
لیڈ رول ادا کرتی دیکھائی دی تھی- وہی، انکے ٹیلی ویژن سیریز کی بات کریں تو اس سال وہ رمو میں اہم رول ادا کرتی دیکھائی دی تھی-

ایسرا ٹی وی شو دیریلش:ارطغرل کے علاوہ سال 2018 میں بیراومود یتراور سال 2020 میں رامو میں نظر آئی۔