Type to search

ٹی وی اور فلم

پرتھ سمتھان کے ساتھ لنک اپ کی خبروں پر پہلی بار ایریکا فرنینڈس نے توڑی خاموشی

erica-fernandes-parth-samthaan

ٹی وی ڈسک،22اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اور ایریکا فرنینڈس اپنی آن اسکرین اور آف اسکرین کمیسٹری سے ہمیشہ سے ہی سب کا دل جتتے رہے ہیں۔ سیریل کسوٹی زندگی کے 2 میں اپنی زبردست کیمسٹری کے ساتھ ساتھ یہ جوڑا اپنی رومانٹک تصویروں کے ذریعہ بھی ہمیشہ سرخیوں میں چھایا رہتا ہے۔

کچھ دن پہلے ہی خبریں آئی تھی کہ پرتھ سمتھان اور ایریکا فرنینڈس کا بریک اپ ہوچکا ہے۔ بریک اپ کی خبروں کے بعد بھی پرتھ سمتھان اورایریکا فرنینڈس کئی ایونٹ میں ساتھ دیکھے اور اپنے فرینڈس کی پارٹیوں میں بھی ان فنکاروں کو خوب جم کر دھمال مچاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ان دونوں میں سے آج تک کوئی بھی اپنے رشتے کو لیکر سامنے نہیں آیا لیکن اب ایریکا فرنینڈس نے اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ایریکا فرنینڈس نے بتایا کہ لنک اپ کی خبروں سے وہ اکثر پریشان ہوجایا کرتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیئے انٹرویو میں ایریکا فرنینڈس نے لنک اپ کی افواہوں پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ نہیں پرتھ کے ساتھ نہیں۔ لیکن دیکھے اسکی اپنی زندگی ہے اور جب اس طرح کی افواہیں اڑتی ہے تو وہ ہماری نجی زندگی میں پریشانیوں کی وجہ بن جاتی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے سب کچھ صاف کردیا ہے اور اب سب کچھ کنٹرول میں ہے۔

کچھ مہینے پہلے ہی ایریکا نے اپنی تصویر کے ذریعہ سوشل میڈیا پر قہر برپا کردیا تھا۔ اس تصویر میں ایریکا کے ہاتھوں میں منگنی کی رنگ نظر آرہی تھی۔ تصویر میں ایریکا کسی شخص کے ہاتھ کو پکڑے ہوئے دیکھائی دے رہی تھی۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایریکا نے کیپشن لکھا تھا کہ، جب میں تمہارے ساتھ ہوتی ہوں، تو میں الگ سلوک کرنے لگتی ہوں۔۔۔ میں ہمشیہ ذیادہ مسکراتی ہوں، میں تمہارے ساتھ ہمیشہ ہنستی ہوں۔ میں جب بھی تمہارے ساتھ ہوتی ہوں تو کبھی بھی اکیلا محسوس نہیں کرتی ہوں۔

Tags:

You Might also Like