Type to search

ٹی وی اور فلم

ایریکا فرنینڈس بنی ٹی وی کی موسٹ ڈیزائریبل ویمن 2020

ایریکا فرننیڈس

ٹی وی ڈسک، 13 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی، کی اداکارہ ایریکا فرننیڈس حال ہی میں ٹی وی انڈسٹری کی موسٹ ڈیزائریبل ویمن 2020 بن گئی ہے-

بتادیں کہ ایریکا فرنینڈس سال 2019 میں اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھی، اور پچھلے دو سالوں سے حنا خان نمبر ایک پر تھی-

بتادیں کہ یہ فہرست چھوٹے پردے پر اداکاراؤں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایک آن لائن پول میں ڈالے گئے ووٹ اور ایک جیوری کی بنیاد پر کیا گیا ہے-

ٹی وی انڈسٹری کے لئے ‘ٹائمز 20 موسٹ ڈیزائریبل ویمن 2020 کی فہرست آچکی ہے- اور اس بار ایریکا نے اس فہرست میں ٹاپ رہی-

اپنے اسٹائل ، ٹیلینٹ ، کی وجہ سے ایریکا نے کئی ٹاپ ٹی وی اداکاراؤں کو پچھے چھوڑ دیا-

جس میں 20 اداکاراؤں کے نام شامل ہے- وہیں باقی سبھی کو پچھے چھوڑتے ہوئے ٹی وی شوز میں اپنی شاندار اداکاری کرکے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی اداکارہ ایریکا نے اس بار پہلے نمبر پر قبضہ کرلیا ہے-

 

ان 20 اداکاراؤں کے نام فہرست میں شامل ہوئے-

ایریکا فرننیڈس موسٹ ڈیزائریبل ویمن 2020 پہلے نمبر رہی اور باقی اسطرح ہیں ، نیا شرما ، جیسمن بھسین ، سربھی چندنا، جینیفر وینگٹ ، کرشمہ تنا ، سربھی جیوتی ، نکی تمبولی ، شیوانگی جوشی ، روبینہ دلائک ، شہناز گل ، نمرت کور اہلوالیہ ، اونیت کور ، شردھا آریا ، پویترا پونیا ، اویکا گور ، ہمانشی کھرانا ، اروشی چاؤلہ ، دیویا اگروال ، اور پریم وادا کانت شامل ہے-

ایریکا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اور اس فہرست میں نمبر ون آنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ شیئر کیا-

ایریکا نے اپنی ایک فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کی ، اسکے لیے زیادہ شکر گذار نہیں ہوسکتی، ٹائمز کی اس فہرست میں ہونا ہی بہت بڑی بات ہے- شکریہ @ٹائمز آف انڈیا اور پیار کے لیے بھی ایریکا-

ایریکا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی ، کے سیزن 3 مں سوناکشی بوس کے رول میں نظر آئیں گی-

سوشل میڈیا پر زبردست ایکیٹو رہنے والی نیا شرما سال 2019 میں تیسرے نمبر پر تھی- اس بار جیسمن بھسین تیسرے نمبر پر ہے-

بتادیں کہ ایریکا فرنینڈس کی پیدائش ممبئی میں 7 مئی 1993کو ہوئی۔ ایریکا کے والدین رالف فرنانڈیس اور لاوینا فرنانڈس ایک کونکنی منگلورین کیتھولک خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

ایریکا نے اپنی تعلیم ہولی کراس ہائی اسکول ، کرلا اور سے اس پری ڈگری کورس کے لیے ای آئی ای ایس کالج ، صیون میں گئیں۔ ایریکا نے ’بی اے‘ سے ڈگری سینٹ اینڈریو کالج ، باندرا سے حاصل کی۔ ماڈلنگ کے شوق کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کی۔

ایریکا فرنینڈس کی تامل، تلگو اور کنڑ فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔ سال 2016 میں ،ایریکا نے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا۔

ایریکا نے سال 2013 میں تامل فلم اینتھو اینھتو اینتھو میں منجری کا رول ادا کیا، سال 2014 میں انہوں نے کنڑ فلم نننندلے میں پرامیلا کا کردار نبھایا، ہندی فلم ببلو ہپیپی ہے میں نتاشا کا رول پلے کیا، تامل فلم ویراتو ، تیلگو فلم گلیپٹم ، اور تیلگو فلم ڈیگا میں کام کیا-

سال 2015 میں ایریکا نے کنڑ فلم بگوری اور سال 2017 میں تامل فلم وجھیٹھرو میں کام کیا-

ایریکا نے سال 17-2016 تک سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی ، میں ڈاکٹر سوناکشی بوس کا رول پلے کیا- اور اسی شو کے سیزن 2 میں بھی کام کیا-

سال 20-2018 تک اسٹار پلس کے مشہور شو کسوٹی زندگی کے، میں پرینا شرما کا کردار نبھایا- سال 2019 میں کچن چیمپئین 5 اور خطرہ خطرہ خطرہ میں بطور کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آئی-

Tags:

You Might also Like