Type to search

اسپورٹس

کسوٹی زندگی کے 2 کی شوٹنگ کے لیے تیار نہیں ہے ایریکا فرنینڈس

ایریکا فرنینڈس

ٹی وی ڈسک،8جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چند دنوں کے اندر ٹی وی سیریل کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے- حکومت کے اس فیصلے کے سامنے آنے کے بعد سے ہی قیاس لگائے جارہے ہیں کہ آنے والے کچھ وقت میں ٹی وی انڈسٹری کے حالات میں سدھار دیکھنے کو ملے گا- وہیں انڈسٹری کے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کورونا وائرس کے درمیان شوٹنگ شروع ہونے کی وجہ سے ڈر کے سائے میں جی رہے ہیں- ایسا ہی کچھ حال سیریل کسوٹی زندگی کے 2، میں نظر آنے والی اداکارہ ایریکا فرنینڈس کا ہے جو کہ کورونا وائرس کے ڈر سے سیٹ پر جانے سے بچ رہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

Good morning 😇 #goodmorning #goodvibes #instadaily #instagood #love #ejf #ericafernandes

A post shared by ERICA JENNIFER FERNANDES (@iam_ejf) on

ویب پورٹل پنک ولا سے بات کرتے ہوئے ایریکا فرنینڈس نے بتایا کہ یہ سوال میرے ہاں یا نہ بولنے کا نہیں ہے- یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، ایک لمبے وقت سے کام نہیں کررہے ہیں- کچھ لوگوں کے پاس کام کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن میں ہے- انکے ہر حالات میں اپنے کام پر واپس لوٹنا ہی ہوگا لیکن اگر آپ مجھ سے یہ سوال کریں گے تو میں بس ایک ہی بات کہے سکتی ہوں، میں ابھی گھر سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں ہوں کچھ دن تک تو میں اپنا فیصلہ نہیں بدلونگی- ہوسکتا ہے گھر سے باہر آنے میں مجھے کچھ سال کا وقت بھی لگ جائے-

آگے ایریکا فرنینڈس نے کہا کہ میرے گھر سے باہر نہ جانے کی بہت سی وجہ ہے- جیسے کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیس بہت تیزی سے بڑھنے کے امکان ہیں- میری دوسری وجہ بدلتا موسم ہے، اس وقت لگاتار موسم میں تیزی سے بدلاؤ ہورہے ہیں- جسکی وجہ سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں-

Tags:

You Might also Like