Type to search

آٹو موبائل

الیکٹرک اسکوٹر  ای پلٹو 7 جی لانچ،60 کی اسپیڈ سے دوڑے گی

حیدرآباد،11فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدرآباد میں بنے اسٹارٹ اپ پیور ای وی نے اتوار کو تیز رفتار والے الیکٹرک اسکوٹر ای پلٹو 7 جی کو بازار میں اتار ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اسے انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں نیتی ایوگ کے ممبران وی کے سرسوت ، ڈی آر ڈی او چیئرمین ستیش ریڈی اور آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ڈائریکٹر پروفیسر بی۔ ایس مورتی نے پیش کیا۔

کمپنی نے کہا کہ اسکی ایکس شوروم قیمت 79999 روپے ہوگی اور یہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے میں قابل ہے۔ اسکے ساتھ بیٹری پر 40 ہزار کلومیٹر کی ویرینٹی بھی دی جارہی ہے۔ سرسوت نے اس موقع پر کہا کہ ای۔موبیلیٹی مستقبل کا اسکوٹر ہے اور اس میں بدلاؤ لانے کی صلاحیت ہے۔ کمپنی کے پاس ہر مہینے 2000 یونٹس مینوفیکچرینگ کی کیپاسٹی ہے۔ کمپنی کا مقصد ہے کہ وہ اس سال تک اپنے 10 ہزار الیکٹرک گاڑی سڑکوں پر اتار سکے۔

اس اسکوٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ہندوستانی سڑکوں اور یہاں کے موسم کی حالات کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسکی بیٹری بھی مشکل ماحول کے حالات پر بہر پرفارم کرنے کے لحاظ سے تیار کی گئی ہے۔ ساتھ ہی بیٹری کو آسانی سے چارج اور بدلا بھی جاسکتا ہے۔ اسکوٹر کا میکانیکل ڈیزائن ہندوستان کے شہروں کے حساب سے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک بار فل چارج کرنے پر ای پلٹو 7 جی 116 کلومیٹر تک کی دوری طے کرسکتی ہے اور ملک میں موجود کمپنی کے قریب 50 آوٹ لیٹس سے آپ اسے خرید بھی سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like