Type to search

آٹو موبائل

ٹاٹا موٹرس پیش کرے گی نئی لیول ہیچ بیک کار

آٹو ڈسک،3جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاٹا موٹرس نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ آٹو سیکٹر میں چھائی سست روی کے باوجود ملازمین کو نکالے گی نہیں، کمپنی نے کہا کہ اس کے پچھے وجہ یہ ہے کہ نئے سال میں وہ بہت سی نئی گاڑیاں لانچ کرنے والی ہے- جس سے کمپنی کو منافعے کی امید ہے اب کمپنی نئے سال 2020 میں کار بازار میں اپنی حصہ داری بڑھانے کے لیے بہت سارے نئے ماڈلس پیش کرنے والی ہے-

نئی رپورٹ کے مطابق ٹاٹا موٹرس کی یہ نئی کاریں اسکی الفا پلیٹ فارم پر بیسڈ ہونگی- ٹاٹا کی الفا پلیٹ فارم کی خاصیت یہ ہے کہ اس پر 3.7 میٹر سے 4.3 میٹر تک کی الگ الگ ڈیزائن اور کئی انجن آپشن کی گاڑیاں بنائی جاسکتی ہے-

رپورٹ کے مطابق ٹاٹاموٹرس ایک انٹری لیول ٹال بوائے ہیچ بیک کار تیار کررہی ہے- یہ نئی الفا پلیٹ فارم پر مبنی ہوگی- کمپنی کی نئی کار ٹاٹا ٹیاگو کے برابر والے رینج میں دستیاب ہوگی- حالانکہ اپنے سیگمنٹ میں یہ نئی کار ماروتی ویگن آر کو ٹکر دے گی- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹاٹا کی اس نئی انٹری-لیول ہیچ بیک کار کے زیادہ تر کمپونیٹس ٹیاگو اور کمپنی کی آنے والی منی ایس یو وی ایچ 2 ایکس سے لیے جائیں گے- اس ہیچ بیک کار میں ٹیاگو میں استعمال ہونے والا بی ایس 6 کمپلائنٹ 1.2 لیٹر پیٹرول انجن دیا جاسکتا ہے- اسکے ساتھ 5 اسپیڈ مینوئل اور آٹو میٹک گیئرباکس کے آپشن بھی مل سکتے ہیں-

Tags:

You Might also Like