Type to search

تعلیم اور ملازمت

اردو یونیورسٹی میں آنٹرپرینیوشپ پروگرام کا اختتاممول

حیدرآباد، 5 فروری (پریس نوٹ) منسٹری آف اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ آنٹرپرینیوشپ، حکومت ہند کی اسکیم پی ایم یواکے تحت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں اسوسی ایشن آف لیڈی آنٹرپرینیور (ALEAP) کے اشتراک سے ایک ہفتہ طویل آنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا کل شام اختتام عمل میں آیا۔

پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ بنیادی تصورات کو سمجھیںاور معلومات کا تبادلہ کریں اور اپنی سوچ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے طلبہ کو پروگرام کی تکمیل پر مبارکباد دی اور مشورہ دیا کہ موقع کی مناسبت سے لچکداری ہمیں کامیابی کے راستے پر آگے بڑھاتی ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج نے ڈاکٹر عرشیہ اعظم اور جناب محمد عامر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ یہاں سے حاصل کی گئی ٹریننگ سے استفادہ کرتے ہوئے ملازمت فراہم کرنے والے بنیں نہ کہ ملازمت حاصل کرنے والے۔

محترمہ شویتا نارائن، پی ایم یوا کوآرڈینیٹر، ریاست تلنگانہ نے مانو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طلبہ اپنے کاروبار کے آغاز کی ایک تفصیلی پراجیکٹ رپورٹ تیار کریں اور مانو یوا مینٹر جناب محمد عامر کے یہاں جمع کریں۔ اگر ان کے پراجیکٹ ٹاپ 5 میں منتخب ہوتے ہیں تو انہیں دہلی میں پیش کرنے کا موقع ملے گا اور نقد انعامات حاصل ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک و انچارج پلیسمنٹ سیل نے کہا کہ آئی ٹی آئی سرٹیفائیڈ تربیت کنندگان کی تنخواہیں سافٹ ویئر ملازمین کے برابر ہوتی ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بجائے نوکریوں کے حصول کی کوشش کے، وہ خود کا کاروبار شروع کریں۔ ابتداءمیں جناب محمد عامر نے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر این منوہرن نے اپنی کتاب ”How to face stress free Exam“ ڈاکٹر عرشیہ اعظم کو پیش کی۔ جناب متیالہ شرت، پروگرام منیجر، اٹل انکیوبیشن سنٹر ALEAP نے مانو آئی ٹی آئی طلبہ میں آنٹرپرینیوشپ ایجوکیشن کا کورس مٹیریل تقسیم کیا۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم نے شکریہ ادا کیا۔

Tags:

You Might also Like