Type to search

تعلیم اور ملازمت

اردو یونیورسٹی میں آنٹرپرینیور شپ پروگرام کا افتتاح

حیدرآباد، 30 جنوری (پریس نوٹ) منسٹری آف اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ آنٹرپرینیوشپ، حکومت ہند کی اسکیم پی ایم یواکے تحت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں اسوسی ایشن آف لیڈی آنٹرپرینیو (ALEAP) کے اشتراک سے ایک ہفتہ طویل آنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا منگل کو افتتاح عمل میں آیا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک و انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ نے افتتاحی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ طلبہ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام سے پورا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی میں جلد ہی فروغِ آنٹرپرینیورشپ سیل، انکیوبیشن سنٹر اور اسٹارٹ اپ سنٹر کا قیام عمل میں آئے گا۔
ڈاکٹر سری رام، پراجیکٹ اسوسی ایٹ ALEAP نے مانو میں پروگرام کے انعقاد کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا ملک کی 11 ریاستوں میں اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تلنگانہ میں یہ 39 اداروں میں منعقد ہو رہا ہے جس میں آئی ٹی آئیز، پالی ٹیکنیک کالجس، پی ایم کے کے اور جے ایس ایس شامل ہیں۔ ان سب میں مانو آئی ٹی آئی میں سب سے بہتر انفراسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے مانو کے طلبہ کو مبارکباد دی جنہیں یہ موقع بلا معاوضہ حاصل ہو رہا ہے جبکہ آئی آئی ایم کے طلبہ اس کے لیے فی کس 30 ہزار روپئے ادا کر رہے ہیں۔

ابتداءمیں ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی، حیدرآباد ،مانو نے خیر مقدم کیا اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سرگرمی سے اس پروگرام میں حصہ لیں۔ جناب محمد عامر، انسٹرکٹر، الکٹرانک میکانک جو اسکیم کے مینٹر بھی ہیں نے کارروائی چلائی۔ محترمہ اسماءمحمدی، انسٹرکٹر آر اینڈ اے سی نے شکریہ ادا کیا۔ بڑی تعداد میں آئی ٹی آئی طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

Tags:

You Might also Like