Type to search

اسپورٹس

جنوبی افریقہ۔انگلینڈ دوسرا ٹی 20:  کوئنٹن ڈی کوک کی ریکارڈ انگیز کے باوجود دلچسپ میچ میں افریقہ ہار گیا

ڈربن،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انگلینڈ نے یہاں کنگسیاڈ میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو دو رن سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کرلی۔ انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹ پر 204 رن کا اسکور بنایا اور پھر افریقہ کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 202 رن پر روک دیا۔ انگلینڈ سے ملے 205 رنوں کے ہدف کا پچھا کرنے اتری افریقی ٹیم کو کپتان کوئنٹن ڈی کوک (65) اور ٹمبا باوما (31) نے ہلے وکٹ کے لیے 7.5 اوور میں 92 رن جوڑ کر جارحانہ شروعات دی۔ اسکے بعد حالانکہ میزبان ٹیم باقاعدہ وقفوں پر وکٹ گنواتی رہی۔ ڈی کوک اور باوما کی شراکت داری کے بعد ٹیم کے لیے اور کوئی بڑی شراکت داری نہیں ہوپائی اور وہ ہدف سے دور ہوگئے۔

ڈی کوک نے 22 گیندوں پر دو چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ باوما نے 29 گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ ڈی کوک نے 17 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ جو کہ افریقہ کے کسی بھی بلے باز کی طرف سے ٹی 20 میں بنایا گیا سب سے تیز نصف سنچری ہے۔

Tags:

You Might also Like