Type to search

ٹی وی اور فلم

پون کلیان کی فلم او جی سے عمران ہاشمی کریں گے ساؤتھ ڈیبیو

عمران ہاشمی او جی

پون کلیان کی فلم میں ولن کے بنیں گے عمران


فلمی ڈسک، 16 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلموں میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ عاشقی فرما چکے عمران ہاشمی اب ساؤتھ کی فلم میں نظر آئیں گے-

 

 

 

سال 2003 میں کرائم تھریلر فلم فٹ پاتھ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے عمران اب ٹالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں-

 

 

 

اداکار عمران ہاشمی اپنے کرداروں کے ساتھ تجربہ کررہے ہیں، جہاں پہلے ہی صاف ہوچکا ہے کہ عمران ہاشمی ، سلمان خان اسٹارر فلم ٹائیگر 3 میں ایک ولن کے رول میں نظر آئیں گے، وہیں اب اداکار کو لیکر ایک اور بڑی خبر ہے-

 

 

 

 

عمران ہاشمی جلد ہی ساؤتھ سپر اسٹار پون کلیان کی آنے والی فلم او جی ، میں ایک ولن کا کردار نبھا رہے ہیں، حال ہی میں میکرس نے فلم سے اداکار کا فرسٹ پوسٹر بھی شیئر کیا ہے-

 

 

گذشتہ کافی دنوں سے فلم او جی میں انکے کردار کو لیکر خبریں تھی، لیکن اسکو لیکر کوئی بھی تصدیق نہیں کی گئی تھی- اب اپ ڈیٹ ملی ہے کہ میکرس نے عمران کی ایک کول تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ او جی میں ولن کے کردار میں نظر ائیں گے-

 

 

 

اپنی اداکاری سے انڈسٹری میں پہچان بنانے والے عمران اب پون کلیان کی آنے والی فلم او جی میں ولن کا کردار نبھائیں گے، اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ عمران او جی سے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کررہے ہیں-

 

 

 

سجیت کی ہدایت میں بننے والی فلم کا اعلان ڈسمبر میں کیا گیا تھا اور جنوری میں اسکی شوٹنگ شروع ہوئی، میکرس نے جمعرات کو او جی سے عمران کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے-

 

 

عمران ہاشمی او جی کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، جب ہمارے پاس او جی ہے، تو ہمارے پاس ایک ولن بھی ہونا چاہیئے جو طاقتور ہو…. آپ سبھی کو پیش کررہا ہوں، عمران ہاشمی-

 

پوسٹر میں عمران چیک کوٹ، آنکھوں پر چشمہ، اور ٹف لک میں نظر آئے، بتادیں کہ عمران او جی کے علاوہ ٹائیگر 3 میں بھی ولن کے کردار میں نظر ائیں گے-

Tags:

You Might also Like