Type to search

ٹی وی اور فلم

عمران ہاشمی اور نکیتا دتہ کی ہارر تھریلر فلم ‘دببوک’ کا ٹیزر جاری

ہارر فلم دببوک

فلمی ڈسک، 19 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پرائم ویڈیو نے آج اپنی مقبول ہارر تھریلر فلم دببوک – دی کرس از ریئل، کا ایک دلچسپ ٹیزر ریلیز کردیا ہے جس میں عمران ہاشمی اور نکیتا دتہ نظر آئیں گی-

فیمینا مس انڈیا 2012 کے فائنلسٹس میں سے ایک نکیتا دتہ اس فلم میں اہم رول میں ہے۔

فلم کو پینوراما اسٹوڈیوز اور ٹی-سیریز کی طرف سے مشترکہ طور سے پروڈیوس کیا جارہا ہے-

ہارر فلم دببوک کے ساتھ عمران ہاشمی اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کررہے ہیں اور یہ 29 اکتوبر 2021 میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے-

 

جئے کے طرف سے تحریر اور ہدایت کاری ، آنے والی ایمیزون اوریجنل فلم 2017 کی ملیالم بلاک بسٹر فلم – عذرا کا آفیشل ریمیک ہے جسکا میوزک کلینٹن سریجو کی طرف سے دیا گیا ہے-

اس خوفناک ٹیزر میں نکیتا کے کردار ایک ڈبک باکس کو کھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جسکے چاروں طرف ٹربل لکھا ہوا ہے، اسکے بعد جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ خوفناک واقعات کا ایک سلسلہ ہے جو ناظرین کو انکی سیٹوں کے کنارے پر رکھے گی-

سپر نیچرل تھریلر کے لیے تیار ہو جائے کیونکہ یہ آپ کو ایک ایسے پراسرار سے روبرو کراتی ہے جسے سلجھایا جانا باقی ہے-

بتادیں کہ نکیتا دتہ کی پیدائش 13 نومبر، 1993 کو ہوئی- انکے والد انیل کمار دتہ ہندوستانی بحریہ میں افسر تھے- اور انکی والدہ الکا دتہ ہے- انکی بڑی بہن کا نام انکیتا دتہ ہے-

انہوں نے اپنا بیشتر وقت وشاکھاپٹنم، ممبئی اور کوچی میں گذارا-نکیتا نے اپنی تعلیم ممبئی سے کی ہے۔ وہ ممبئی کے سینٹ زاویرس کالج سے اکنامکس میں گریجویٹ ہیں۔

 

سال 2019 میں آئی رومانٹک ڈرامہ فلم کبیر سنگھ میں نکیتا نے جیا شرما کا کردار ادا کیا- فلم کو سندیپ ریڈی وانگا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں لیڈ رول میں شاہد کپور اور کیارا اڈوانی نظر آئے-

اور سال 2019 میں ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پرشو آفت میں نظر آئی-

Tags:

You Might also Like