Type to search

ٹی وی اور فلم

سیکرڈ گیمز کی اداکارہ الناز نوروزی جلد فلم ہیلو چارلی میں نظر آئیں گی

اداکارہ الناز نوروزی

فلمی ڈسک، 31 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیکرڈ گیمز سے اپنا ڈیبیو کرنے والی اداکارہ الناز نوروزی اب جلد ہی ہیلو چارلی میں نظر آنے والی ہے-

الناز کو لگتا ہے کہ اسکرین پر انکا ایکٹینگ ہنر اجاگر ہونا چاہیئے نہ کہ یہ کہ وہ کیسی دیکھتی ہے- وہ جلد ہی آنے والی کامیڈی فلم ہیلو چارلی میں نظر آئیں گی-

فلم ہیلو چارلی کو پنکج سرسوت نے ڈائریکٹ کیا، فلم کا پروڈکشن ایکسل انٹرٹینمنٹ کمپنی نے کیا ہے، فلم کے میوزک ڈائریکٹر تنیشک بگچی ہے، فلم کو پروڈیوس فرحان اختر ، رتیش سدھوانی نے کیا ہے- فلم میں جیکی شراف، ادار جین، اہم رول میں ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elnaaz Norouzi (@_iamelnaaz_)

 

اداکارہ الناز نوروزی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم کو کرنے کے لیے ہاں بولنے سے پہلے اسی بات کو پرکھا ہے-

الناز نے بتایا کہ میں ہمیشہ ایسے رول کی تلاش کی ہے، جن میں میرے لیے اداکاری کرنے کے لیے بہت کچھ ہو، نہ کہ صرف یہ دیکھا جائے کہ میں کیسی دیکھتی ہوں،

انہوں نے آگے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ زویا مرزا کو اپنے ڈیبیو کے لیے منتخب کیا، ہیلو چارلی میں میرا کردار مونا کا ہے،

بتادیں کہ دو سال پہلے #می ٹو کے دوران الناز کافی سرخیوں میں آئی تھی- انہوں نے مشہور فلم ساز پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا-

اداکارہ الناز نوروزی کی پیدائش 9 جولائی 1992 کو تہران میں ہوئی- انکے والد کا نام امیری تندیسیٹو اور والدہ کا نام شیلا اتشگاہ ہے- وہ 8 سال کی عمر میں جرمنی کو منتقل ہوئی،

انہیں ایکٹینگ اور ماڈلنگ کا شوق بچپن سے ہے، انہوں نے 14 سال کی عمر میں ماڈل کے طور پر کیریئر کی شروعات کی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elnaaz Norouzi (@_iamelnaaz_)

بارہویں کلاس کے بعد الناز نے ایک سال تھیٹر تربیت لی- اور 19 سال کی عمر میں انہوں ایشیا اور یوروپ کا دورہ کیا اور ماڈلنگ اسائمنٹس کیے- گریجویشن کے بعد وہ مستقل طور پر ہندوستان منتقل ہوئی- انہوں نے کئی اشتہارات میں کام کیا،

انہوں نے بالی کے کئی اسٹارس جیسے سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن کے ساتھ ٹی وی اشتہارات میں کام کیا-
الناز نے سال 2018 میں پاکستانی فلم مان جاؤ نہ سے ڈیبیو کیا تھا، اور اسی سال پنجابی فلم کھیڈو کھونڈی میں کام کیا-
سیکرڈ گیمز کے علاوہ وہ زی5 کی ویب سیریز ابھے میں بھی نظر آئی- الناز کئی میگزین کے کور پیج پر نظر آچکی ہے جن میں ایف ایچ ایم اور لائف اسٹائل جیسی میگزین شامل ہے-

اداکارہ الناز نوروزی میوزک ویڈیو میں بھی نظر آچکی ہے جن میں سال 2018 میں رنجیت باوا کے میوزک ویڈیو دل لگی، رگھو رندھوا کے میوزک ویڈیو میڈیا ان انڈیا، اور سال 2019 میں ٹونی ککڑ کے گانے ناگن جیسی کمر ہلا جیسے میوزک ویڈیو میں کام کرچکی ہے-

مشہور سیریز سیکرڈ گیمز میں فلم اداکارہ زویا مرزا کا کردار نبھا کر لوگوں کی پسندیدہ بنی الناز نوروزی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- انکی تصویریں آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہے-

بتادیس کہ الناز نوروزی اور نوازالدین صدیقی فلم سنگین میں لیڈ رول ادا کررہے ہیں یہ فلم اس سال ریلیز ہوسکتی ہے۔ فلم کو جئے دیپ چوپڑا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کو گرجیت سنگھ اور انکیت کھنہ نے پروڈیوس کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like