Type to search

ٹی وی اور فلم

ایلی اورام نے پورے جسم پر لگایا چقندر، گھر میں کام کرنے نے دیا بیوٹی ٹپس

فلمی ڈسک،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایلی اورام سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ نئے نئے ویڈیو کے ذریعہ فینس کو تفریح کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے اس دفعہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ جو خوب وائرل ہورہی ہے۔ ایلی اورام کو ان تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے پورے جسم پر چقندر رگڑا ہوا ہے۔ اس طرح وہ چقندر کے ذریعہ کچھ بیوٹی ٹریٹمنٹ لے رہی ہے۔ اور انکی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ فینس ان تصویروں پر خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

ایلی اورام نے ان فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، چقندر کی دوکان، میرے گھر پر کام کرنے والی اوشا کا آئیڈیا ہے۔ میم پوری باڈی میں لگاتے ہیں۔ ہم نے چہرے سے شروع کیا اور پورے جسم پر پہنچ گئے۔ پھر کچھ دیر بعد وہ مجھے اعلان ایلین کہنے لگی۔ ۔۔ مجھے اس بات پر خوشی ہوئی کہ اسے کافی معلومات ہے۔ ایلی اورام کی ان تصویروں کو 93ہزار سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

بتادیں کہ ایلی اورام کی پیدائش سوڈین کے اسٹاک ہوم میں ہوئی ہے۔ ایلی اورام اب ممبئی میں رہتی ہے اور بالی ووڈ میں وقت وقت پر نظر آتی رہتی ہے۔ بگ باس ایلی اورام کا بڑا بریک مانا جاتا ہے۔ حالانکہ وہ کپل مشرا کے ساتھ کس کس کو پیار کرو، فلم میں نظر آچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like