Type to search

اسپورٹس

ٹینس کورٹ پر یہ دو ٹینس کھلاڑیوں کو ہوا پیار

اسپورٹس ڈسک،4 ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) تم مخاطب بھی ہوکر قریب بھی ہو، تم کو دیکھیں کہ تم سے بات کریں- فراق گورکھپوری صاحب کا یہ شعر ٹینس کھیلنے والے اس جوڑے پر باکل صحیح بیٹھتا ہے- الینا سویٹولینا اور گیل مونفلز دونوں کے درمیان ٹینس کورٹ میں بڑھتا رومانس اس بات کو سچ ثابت کررہا ہے کہ عشق کہیں بھی اور کبھی بھی ہوسکتا ہے- یوکرین کی ایلینا اور فرانس کے گیل مونفلز کے درمیان ٹینس کورٹ پر پروان چڑھا عشق دونوں کے لیے فائدے مند بھی ثابت ہورہا ہے- کیونکہ دونوں ایک دوسرے کو متاثر کرتے ہوئے امریکہ اوپن میں تیزی سے قدم بڑھا رہے ہیں-

امریکہ اوپن میں مشہور کھلاڑیوں کی ہار اور جیت سرخیوں بٹور رہی ہے لیکن اس ہار اور جیت، ٹینس اور کورٹ کے درمیان الینا اور گیل کی پریم کہانی اب خبروں کی ہیڈ لائن بن کر چاروں طرف عشق کی مہک کو بکھرنے لگی ہے- الینا نے جولائی میں ومبلڈن گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اب وہ منگل کو برطانیہ کی یوہانا پر 4-6، 4-6 کی جیت درج کرکے امریکہ اوپن کے آخری چار میں پہنچنے والی یوکرین کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہے-

وہیں انکے ساتھی 13ویں ترجیح مونفلز نے فلشنگ مڈوز پر جیت درج کرکے کوارٹر فائنلس میں داخل ہوئے اور چہارشنبہ کو اٹلی کے کھلاڑی بریٹینی کے خلاف جیت سے گرینڈ سلیم میں اپنے بہترین مظاہرے کی برابری کرنا چاہیں گے-

الینا اور گیل کے درمیان پہلی بار آسٹریلیا اوپن میں ایک دوسرے کے قریب آئے- اسکے بعد وہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ فوٹو شیئر کرنے لگے- ٹینس کورٹ میں میچ کے دوران دونوں ایک دوسرے کو حوصلے بڑھاتے ہوئے نظرآرہے ہیں-

Tags: