Type to search

قومی

پانچ ریاستوں میں 7 سے 30 نومبر تک اسمبلی انتخابات، 3 ڈسمبر کو نتائج

حیدرآباد، 9 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میزورم میں 7 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جن میں سے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔

 

مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ راجستھان میں 23 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں اور تلنگانہ میں بھی30 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

 

 

پانچوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی، یعنی انتخابی نتائج کا اعلان 3 دسمبر 2023 کو کیا جائے گا۔
پانچ ریاستوں میں 7 نومبر سے 30 نومبر تک اسمبلی انتخابات ہوں گے، تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ہوگی، یعنی انتخابی نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے مطابق پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، راجستھان اور میزورم میں کل 1.77 لاکھ پولنگ اسٹیشن ہوں گے، جن میں سے 1.01 لاکھ میں ویب کاسٹنگ کی سہولت ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پانچ ریاستوں – مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، راجستھان اور میزورم میں کل 679 اسمبلی سیٹیں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق، پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، راجستھان اور میزورم میں اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے کل 16 کروڑ ووٹر ہیں، جن میں سے 8.52 کروڑ مرد اور 7.8 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔

Tags:

You Might also Like