Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکتا کپور کے شو ‘ٹرپل ایکس: ان سینسرڈ 2’ پر ہنگامہ

ekta kapoor alt balaji

فلمی ڈسک،4جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پروڈیوسر ایکتا کپور پچھلے دنوں اپنی نئی ویب سیریز (ٹرپل ایکس) ایکس ایکس ایکس: ان سینسرڈ،  کو لیکر سرخیوں میں تھی۔ اس شو کو لیکر ایکتا کپور کو ٹیوٹ پر بھی کافی ٹرول کیا گیا۔ ساتھ ہی بگ باس 13 میں نظر آئے یوٹیوبر وکاس پاٹھک عرف ہندوستانی بھاؤ نے بھی ایکتا کپور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

 

ایکتا کپور کی اس ویب سیریز پر انڈین آرمی کی بے عزتی کرنے کا الزام لگ رہا تھا۔ لیکن اب ایکتاکپور کے لیے حیدرآباد سے راح کی خبر آرہی ہے۔ حیدرآباد میں بھی ایک سماجی کارکن نے ایکتا کپور کے اس قسط کے سین کے خلاف ایف آئی آر کی تھی، لیکن اب حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے اس شکایت کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

اسپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق ، حیدرآباد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد الزامات کو درست نہیں مانتے ہوئے اس شکایت کو منسوخ کردیا ہے۔ یہ معلومات ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے دی گئی ہے۔

 

ایکتا کپور کی اس متنازعہ ویب سیریز میں ایک سین دیکھایا گیا ہے، جس میں ایک آرمی آفسر کی بیوی، شوہر کے ڈیوٹی پر جانے کے بعد اپنے پریمی کے ساتھ تعلقات بناتی ہے۔ اس سین میں وہ عاشق کو شوہر کی وردی پہناتی ہے۔ اس سین کے بعد سے ہی اس سیریز پر تنازعہ کی خبریں سامنے آنے لگی تھی۔

ایکتا کپور کی اس سیریز کو لیکر کافی تنازعہ ہوا اور ٹیوٹر پر کئی لوگ

#ALTBalaji_Insult_Army

اور

#boycott_XXX2

جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔

#ALTBalaji_Insults_Army#hindustanibhau files FIR against #EktaKapoor for insults Indian Army in her serial.

We can never forgive anyone who insults the Indian Army.

We want immediately arrest Ekta Kapoor.
ایکتا کپور کو انڈین آرمی سے معافی مانگنی چاہیئے۔

 pic.twitter.com/q91ZBNhsua

— Roshan H Mule (@RoshanHMule1) June 2, 2020

Tags:

You Might also Like