Type to search

ٹی وی اور فلم

سوشانت سنگھ راجپوت سے ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی ایکتا کپور کی آخری بات

ٹی وی ڈسک،14جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے پوری فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایکٹر کی موت نے سبھی کو چونکا دیا ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت نے گذشتہ رات خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ ایکٹر نے اپنے ممبئی کے باندرا میں واقع گھر میں خودکشی کی ہے۔

 

اسکے بعد سے ہی فلم انڈسٹری صدمے میں آگئی۔ ایکٹر نے ٹی وی کی دنیا میں کروڑوں لوگوں کا دل جتنے کے بعد فلمی دنیا کی طرف قدم رکھا تھا۔ وہ ان ایکٹرس کی فہرست میں شامل رہے ہیں جنہوں نے ٹی وی اور بالی ووڈ دونوں ہی دنیا میں اپنی ایکٹینگ سے لوگوں کا دل جیتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

Not fair sushi ! One week everything changed ! Not fair my baby!

A post shared by Erk❤️rek (@ektarkapoor) on

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ٹی وی سیریل کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے بھی غم کا اظہار کیا ہے۔ ایکتا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر افسوس جتاتے ہوئے خلاصہ کیا کہ صرف ایک ہفتے پہلے دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بے حد خوشنما بات چیت ہوئی تھی۔ اس دوران ایکتا کپور نے ایکٹر کی تعریف کرتے ہوئے پوترا رشہ کے دور کا ایک واقعہ شیئر کیا تھا۔ جس پر ایکٹر نے بعد میں کمنٹ کرتے ہوئے ایکتا کپور کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ سوشانت سنگھ راجپوت کے کمنٹ پر ایکتا کپور نے انہیں ڈھیر سارا پیار بھی دیا تھا۔ اس بات چیت کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایکتا کپور نے لکھا ہے، یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے سبھی۔۔۔ ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا۔۔۔ ٹھیک نہیں ہوا میرے بچے۔۔

ایکٹر نے سال 2008 میں ٹی وی سیریل کس دیش میں ہے میرا دل سے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی تھی۔

Tags:

You Might also Like