Type to search

تلنگانہ

ایک شام چارمینار کے نام ، 17 اکتوبر شام 5بجے

ایک شام چارمینار کے نام

حیدرآباد: 15 اکتوبر (ذرائع) پرانے شہر میں رہنے والے عوام اب ٹینک بنڈ کے مشہور سنڈے فن ڈے پروگرام کا مزہ  تاریخی چارمینار کے دامن میں لے سکیں گے۔ ایک شام چارمینار کے نام کے اس پروگرام میں 17 اکتوبر بروز اتوار شام 8.30 بجے شب دکنی مزاحیہ مشاعرہ ہوگا۔

پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق عامہ اروند کمار نے کہا کہ شام 5 بجے تا نصف شب اس تاریخی مقام پر حیدرآباد ٹریفک پولیس ، ٹریفک پر پابندی عائد کرئے گی۔

ہر اتوار کو ٹینک بنڈ پر فن ڈے پر منایا جارہا اس بار تاریخی چارمینار پر اتوار کے روز فن ڈے کے طور منایا جارہا ہے-

شام ساڑھے سات بجے پولیس بینڈ کی پرفارمنس ، شام ساڑھے آٹھ بجے دکننی مزاحیہ مشاعرہ ، حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پودوں کی مفت تقسیم اور ایونٹ کے حصے کے طور پر مزید بچوں پر مبنی سرگرمیاں لاڈ بازار آدھی رات تک کھلے رہیں گے۔

گزشتہ 12 ستمبر کو سنڈے فن ڈے پروگرام کی شروعات کی گئی تھی جہاں انڈین فوج کی جانب سے بیگ پائپر بینڈ کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

سٹی پولیس کی جانب سے اتوار کو ان اوقات میں اس مقام پر ٹریفک پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور اس علاقہ کو خوب صورت بنایا گیا ہے جہاں پر آنے والوں کے لئے کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق عامہ اروند کمار نے اس سلسلہ میں پہلے اتوار کے پروگرام کی تفصیلات کو ٹیوٹ کرتے بتایا کہ اتوار کو شام 5 بجے سے ایک شام چارمینار کے نام کا آغاز ہوگا۔

شام 8.30 بجے دکنی مشاعرہ ، 6.30 بجے پولیس بیانڈ  کا مظاہرہ ، َلاڈ بازار نصف شب تک کھلا رہے گا۔  اس موقع پر فوڈ اسٹالس لگائے جائیں گے۔  بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں ہونگی اور پودوں کی مفت تقسیم بھی ہوگی۔

بتادیں کہ حسین ساگر پر ہر اتوار کو حیدرآباد کے شہریوں کے لیے جو تفریحی پروگرامس کیے جارہے ہیں اس کے بعد اب تاریخی چارمینار کے دامن میں بھی پرانے شہر کے عوام کے لیے دلچسپی کا سامان فراہم کیا جارہا ہے-

بتادیں کہ اس سلسلے میں ایم آئی ایم پارٹی کے صدر بیرسٹری اسد الدین اویسی کی نمائندگی پر اتوار 17 اکتوبر سے شام 4 تا 10 بجے شب پروگرامس منعقد ہونگے-

ریاسی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے حسین ساگر کے سنڈے فنڈے پروگرام کی کامیابی پر پرنسپال سکریٹری بلدی نظم ونسق اروند کمار کو مشورہ دیا تھا کہ وہ عوام سے چارمینار کے دامن میں اسطرح کے تفریحی پروگراموں کے انعقاد کے لیے تجاویز طلب کریں-

بتادیں کہ پرنسپال سکریرٹی نے بیرسٹری اسدالدین اویسی سے مشاورت کی اور کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار کے علاوہ جی ایچ ایم سی، محکمہ سیاحت اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ 14 اکتوبر کی صبح چارمینار کا دورہ کیا تھا-

چارمینار پر تفریحی پروگراموں کے دوران شی ٹیمس کی تعیناتی کے ساتھ یہاں آنے والے والوں کو چھیڑ چھاڑ سے محفوظ رکھنے کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں-

یہاں آنے والوں کے لیے خصوصی فوڈ اسٹالس لگائے جائیں گے تاکہ حیدرآبادی ذائقہ دار ڈشس کے علاوہ چٹ پٹے کھانے کی اشیا فراہم کی جاسکیں-

بچوں کے لیے پینٹنگ مقابلے، فیس پینٹنگ ، پاٹ پینٹنگ ، میجک شو اور دگیر پروگرامس کیے جائیں گے-

اروند کمار نے اپنے اس ٹیوٹ میں ایم پی اسد الدین اویسی اور وزیر کے ٹی راما راؤ کو ٹیاگ بھی کیا ہے۔ اروند کمار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اردو زبان میں ایک شام چارمینار کے نام ’ لکھا ہے۔