Type to search

قومی

دہلی کے جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا ، ‘چاند نہیں دیکھا، اب پیر کو منائی جائے گی عید

delhi-jama-masjid

نئی دہلی،23مئی (بھاشا) دہلی سمیت الگ الگ حصوں میں پیر کو عید منائی جائے گی۔ اور اتوار آخری روزہ ہوگا۔ دہلی کی دو تاریخی مساجد کے شاہی اماموں نے اعلان کیا کہ ہفتہ کو کہی بھی چاند دیکھنے کی خبر نہیں ملی، اس لیے عید الفطر کا تہوار پیر کو منایا جائے گا۔ فتح پوری مسجد کے شاہی امام مولانا مفتی مکرم نے بتایا کہ ہفتہ کو دہلی میں چاند نہیں دیکھا اور نہ ہی چاند دیکھنے کی کہیں سے خبر یا گواہی ملی۔ اس لیے اتوار کو 30واں روزہ ہوگا۔

اور شوال (اسلای کیلنڈر کا 10واں مہینہ) کی پہلی تاریخ پیر کو ہوگی۔ شوال کے مہینے کے پہلے دن عید ہوتی ہے۔ وہیں جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام ، کرناٹک، حیدرآباد، آندھراپردیش ، ممبئی ، چنئی میں رابطہ کرکے چاند کے بارے میں معلومات لی گئی تھی لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھنےکی خبر نہیں ہے۔