Type to search

صحت

وزن کم کرنے سے لیکر ذیابیطس تک بینگن کے جوس کے کئی فائدے

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بیگن بہت عام سبزی مانی جاتی ہے، کیونکہ اسکے فائدوں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں – بینگن کا حیاتیاتی نام Solanum melongena ہے۔ بیگن میں موجود معدنیات ، اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامنس جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بینگن میں بہت سے غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو ہمارے باڈی فنکشن کو بہتر بناتے ہیں- ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بینگن کی سبزی یا دیگر ڈش بنانے سے زیادہ فائدے مند اسکا جوس ہوسکتا ہے- اگر آپ نے پہلے کبھی بینگن کے جوس کے بارے میں نہیں سنا ہے تو ، آپ کو حیرانی ہوسکتی ہے-

بینگن کا رنگ بنفشی اور بعض کا سفید ہوتا ہے۔ بینگن کئی لوگوں کی پسندیدہ سبزی نہیں ہوتی  لیکن اسکے فائدے دیکھ کر اسے کھانے میں شامل کرنا صحیح فیصلہ ہے- اتنا ہی نہیں روزآنہ ایک کپ بینگن کا جوس پی کر آپ اپنا وزن بھی کم کرسکتے ہیں- بینگن اپ کے جسم کے موٹاپے کو برن کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کے میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے-

ذیابیطس میں بھی فائدہ

بینگن میں فائبر بھی اچھی مقدار میں ہوتا ہے- اور بہت کم مقدار میں کاربوہائیڈریٹ ہوتا ہے- اس لیے بینگن ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدے مند ہوسکتا ہے- ذیابیطس کے مریض چاہے بینگن کی سبزی یا جوس پیئے، اس سے انکا بلڈ شوگر کنٹرول رہے گا-

کولیسٹرول کو بھی کم کریں

بینگن کا جوس آپ کے جسم میں کولیسٹرول کو بھی کم کرسکتا ہے، جانوروں پر کیے گئے ایک تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے اس بات کا دعوی کیا تھا کہ بینگن کے استعمال سے کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے-

بلڈ پریشر کریں کنٹرول

بینگن کا جوس ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدے مند مانا جاتا ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ اس میں پوٹاشیم اچھی مقدار میں ہوتی ہے- ریسرچ بتاتی ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی ایک بڑی وجہ جسم میں پوٹاشیم کی کمی اور سوڈیم کی زیادتی ہے-

Tags: