Type to search

تعلیم اور ملازمت

تعلیم اور حالات حاضرہ

Education and current affairs
Osama Naseem

اسامہ نسیم – پی ایچ ڈی اسکالر

*شر میں خیر کا پہلو*

*اللّٰہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے : “پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے قبل غنیمت جانو، جوانی کو بڑھاپے سے قبل، تندرستی کو بیماری سے قبل، مالداری کو تنگدستی سے قبل، فرصت کو مشغولیت سے قبل اور زندگی کو موت سے قبل”*

*حالات حاضرہ میں مندرجہ بالا حدیث کی معنویت اور بڑھ جاتی ہے، کورونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے گھروں میں قید ہر شخص کو کچھ نہ کچھ غنیمت کے مواقع حاصل ہیں*

*اس وقت جوانوں کو بیک وقت جوانی، صحت، مال، فرصت اور زندگی جیسی تمام نعمتیں مہیا ہیں۔ اور بطور خاص زیر تعلیم طلبہ کے لئے یہ بہت ہی قیمتی ایام ہیں۔ مدراس، کالج و جامعات کے طلبہ اپنی درسیات کے ساتھ ساتھ ان خالی اوقات میں اپنے پسندیدہ مضامین میں مہارت پیدا کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دور تخصص کا دور ہے، بنیادی معلومات کے بعد آپ کا Area of Specialization ہونا ضروری ہے، تکمیل تعلیم کے بعد عملی میدان میں ہر موڑ پر آپ کو اس کی ضرورت پڑنے والی ہے، قبل اسکے کہ دیر ہو جائے خود کو مسلح کرلیں، متعلقہ کتابوں کے ساتھ ساتھ ہم انٹرنیٹ کی سہولیات سے بھی مستفیذ ہوسکتے ہیں۔ مدراس کے بچوں کے لئے تفاسیر کے ساتھ ساتھ احادیث کا ایک اہم ذخیرہ انٹرنیٹ پر موجود ہے، استفادے کے لیے چند اہم ویب سائٹ کا پتہ (لنک) مضمون کے آخیر میں دیا جارہا ہے۔ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ مرکزی حکومت کے ادارہ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل ( ایم ایچ آر ڈی ) کے پلیٹ فارم Swayam سے مختلف آنلائن کورسیز کرسکتے ہیں، اور اس کی سند بھی حاصل کرسکتے ہیں، البتہ اسناد کی صورت میں مختصر سی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اس کے علاؤہ خان اکیڈمی ( Khan Academy ) اور ان اکیڈمی ایپ ( Unacademy App ) جو کہ یوٹیوب کے پلیٹ فارم پر مہیا ہے، کے مفت کورسیز سے گھر بیٹھے فائدہ اٹھا سکتے ہیں*

*جو طلبہ ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے لئے بھی یہ ایک سنہری موقع ہے۔CSIR-UGC NET/JRF (جو کہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے) کی بھر پور تیاری کرسکتے ہیں. وہ طلبہ جو انگریزی زبان سیکھنے کے خواہش مند ہیں BBC Learning اور Voice of America کی یوٹیوب کلاسیز سے انگریزی زبان پر عبور حاصل کرسکتے ہیں*

*ثانوی اور اعلی ثانوی کی سطح پر اپنے Concept clear کرنے کے لئے NCERT کے اردو، English اور हिंदी زبان میں موجود ایپ e-पाढशाला (learning on the go) اور Learning BYJU’S App ( جس کے برانڈ ایمبیسڈر فلم اسٹار شاروخ خان ہیں ) سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہے*

*گھر کے چھوٹے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یوٹیوب کی Educational Fun Videos جو کہ بچوں کی نفسیات کو دھیان میں رکھ کر بطور خاص تیار کی گئی ہیں، سرپرست و والدین کے ذریعہ مناسب طریقے سے استعمال کی جاسکتی ہیں۔*

*علوم اسلامیہ کے طالب علموں کے لیے کتابوں کی چند نہایت اہم ویب سائٹس :-*

*ان کی اہمیت کا اندازہ اس مثال سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف archive.org کی ویب سائٹ پر ایک کروڑ چالیس لاکھ کتب موجود ہیں*

*انگلش کتب کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 9 سو 72 ہے*

*عربی کتب کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 5 سو 19 ہے*

*اردو کتب کی تعداد 37 ہزار 627 ہے*

*فارسی کتب کی تعداد 11 ہزار 758 ہے*

archive.org

scribd.com

dli.ernet.in

books.google.com

marfat.com

rekhta.org/ebooks

maktabah.org

http://Syedmaududi.info

 kitabosunnat.com

 iqbalcyberlibrary.net

 toobaa-elibrary.blogspot.de

 minhajbooks.com

elmedeen.com

dawateislami.net/bookslibrary/

pdfbooksfree.pk

 jamiabinoria.net/ebooks/

books.ahlesunnat.net/ ahlehadith.wordpress.com/downloads/urdu-books/

 alahazrat.net/book/

 www.ishaateislam.org/wm/books.html

www.kitabosunnat.com

*قسط اول*

*جاری*

*اسامہ نسیم*

*پی ایچ ڈی اسکالر*

*شعبہ تعلیم و تربیت مانو*

 *گچی باؤلی حیدرآباد*

 نوٹ: اس مضمون کو اسامہ نسیم نے لکھا ہے۔ یہ مضمون نگار کی اپنی ذاتی رائے ہے۔ اسے بنا ردوبدل کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔اس سے اردو پوسٹ کا کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس کی سچائی یا کسی بھی طرح کی کسی معلومات کے لیے اردو پوسٹ کسی طرح کا جواب دہ نہیں ہے اور نہ ہی اردو پوسٹ اس کی کسی طرح کی تصدیق کرتا ہے۔