Type to search

بین الاقوامی

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، 19کی موت، 300 سے زائد زخمی

پاکستان کے کئی شہروں میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے پاکستان کے قبضے والے کشمیر (پی او کے) میں 19 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ 300 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ امریکہ جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پی او کے میں نیو میرپور کے قریب تھا۔ میرپور میں پولیس جنرل پولیس سردار گلفراز خان نے بتایا کہ میر پور اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں زبردست زلزلے کی وجہ سے کم سے کم 19 لوگوں کی موت ہوگئی اور 300 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے زلزلہ مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ پنجاب کے پہاڑی قصبے جہلم کے قریب زمین سے 10 کلومیٹر دور تھا۔

 

Tags:

You Might also Like