Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈوین جانسن ، گیل گادوت اور ریان رینالڈس کی فلم ریڈ نوٹس کا ٹریلر جاری

فلم ریڈ نوٹس

فلمی ڈسک ، 24 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اور ہالی ووڈ ایکٹر ڈوین جانسن ، گیل گادوت اور ریان رینالڈس کی فلم ریڈ نوٹس کا ٹریلر 23 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر جاری کردیا گیا ہے-

انٹرپول کی طرف جاری ریڈ نوٹس دنیا کے موسٹ وانٹیڈ کو پکڑنے اور قید کرنے کے لیے ایک خاص انتباہ ہے-
لیکن جب ایک جرات مند ٹھگ ایف بی آئی کے اعلی افسر (جانسن) اور دو مجرم (گیل گادوت اور ریان رینالڈس) آمنے سامنے لیکر آتا ہے تو کوئی نہیں بتا سکتا کہ کیا ہوگا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix US (@netflix)

 

جب انٹرپول ایک ریڈ نوٹس جاری کرتی ہے تو یہ دنیا کے سب سے بڑے وانٹیڈ کو پکڑنے اور قید کرنے کے لیے ہوتا ہے- ایف بی آئی کے ٹاپ پروفائلر، جانسن کو ایسا ہی ایک کیس دیا جاتا ہے-

پوری دنیا کی خاک چھاننے کے دوران وہ خود کو ایک چوری کے درمیان پاتا ہے، جہاں اسے دنیا کے وانٹیڈ چور دی بیشپ (گیل گادوت) کو پکڑنے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ریان رینالڈس کے ساتھ ہاتھ ملانے کو مجبور ہونا پڑتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therock (@therock)

 

ان تمام فنکاروں کے ساتھ ریتو آریا اور کرس دیامنٹوپولوس بھی شامل ہے- یہ فلم 12 نومبر 2021 کو ریلیز ہوگی-
اس فلم کی ہدایت روسن مارشل تھربر نے دی ہے-

فلم ریڈ نوٹس میں میوزک اسٹیو جبلونسکی کا ہے- پروڈکشن کمپنیوں میں فلین پکچر کمپنی، سیون بکس پروڈکشن، بیڈ ورژن، شامل ہے-

فلم ریڈ نوٹس کو پروڈیوس بیو فلن، ڈوین جانسن، ڈینی گارسیا راسن مارشل تھربر، ہیرم گارسیا کررہے ہیں-

بتادیں کہ گیل گادوت کی پیدائش 30 اپریل 1985 کو اسرائیل میں ہوئی- اداکارہ گیل نے سال 2000 میں ماڈلنگ سے شروعات کی اور پہلی فلم فاسٹ اینڈ فیورئس سیریز کی چوتھی فلم میں نظر آئی-

ڈوین جانسن کی پیدائش 2 مئی 1972 کو ہوئی۔ انہیں ’دی راک’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ڈوین امریکی و کینیڈین ایکٹر اور پروڈیوسر بھی ہے۔ ڈوین سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بھی ہیں۔

Tags:

You Might also Like