Type to search

اسپورٹس

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپسی پر ڈوین براوو نے کہا، پھر سے بچے جیسا محسوس کررہا ہوں

اسپورٹس ڈسک،14جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تقریبا تین سال بعد ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی کرنے والے 36 سالہ ڈوین براوو نے کہا کہ وہ بچے جیسا محسوس کررہے ہیں- غور طلب ہے کہ بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی میں مشہور براوو کی 2014 میں بورڈ کے عہدیداروں سے تنازعہ ہوگیا تھا جسکے بعد انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا- براوو نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ ستمبر 2016 میں کھیلا تھا- براوو نے ٹرینیڈاڈ کے ریڈیو 1955 ایف ایم سے کہا، یہ شاندار احساس ہے ، میں پھر سے بچے جیسا محسوس کرنے لگا جب مجھے (ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی کے صدر( نے فون کیا اور کہا کہ ٹیم میں اور بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر استقبال ہے-

آئرلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ٹیم میں براوو سب سے عمر دراز کھلاڑی ہے- ٹرینیڈاڈ میں 7 اکتوبر 1983 کو ہوئے براوو نے کہا، قیادت کو بدلنے کے بعد یہ بات میرے دماغ میں تھی کہ اس لیے میں اس علاقے کا پھر سے نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر خوش ہوں-اور میں اپنا اچھا دینے کے لیے تیار ہوں، براوو نے اکتوبر 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا-

Tags: