Type to search

اسپورٹس

ٹریک پر لوٹی دوتی چند ارجن ایوارڈ نہیں ملنے سے مایوس، کہا۔ 3 سال سے کیا جارہا ہے نظرانداز

اسپورٹس ڈسک،20مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی سب سے تیز دوڑنے والی خاتون ایتھلیٹ دوتی چند ایک بار پھر ٹریک پر لوٹ آئی ہے۔ اسپورٹس کامپلکس کھولنے کی اجازت ملنے کی خبر ملتے ہیں دوتی اپنی اسپائیکس کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچ گئی۔ بھونیشور سے دوتی نے بتایا، اسٹیڈیم کھولنے کی خبر اچھی تھی۔ میں گھر پر ہلکی پریکٹس ہی کر پاتی تھی، لیکن میں سپرنٹر ہوں، مجھے ٹریک چاہیئے، جب آپ دوڑتے ہیں تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ ہوا کو چیر رہے ہیں۔ وہ احساس خاص ہوتا ہے اور میں اس کو پھر سے جینا چاہتی تھی۔

کلنگا اسٹیڈیم عموما اتھیلیٹوں سے بھرا ہوتا ہے، لیکن دوتی جب پیر کی صبح وہاں پہچنی تو نظارہ بالکل الگ تھا، 100 میٹر دوڑ کی نیشنل ریکارڈ ہولڈر اس رنر نے کہا، میں جانتی تھی کہ اسٹیڈیم میں ذیادہ لوگ نہیں ہونگے۔ اسکے باوجود جب اسٹیڈیم میں سناٹا دیکھا تو بہت عجیب لگا، میں نے اس اسٹیڈیم کو ہمیشہ اتھیلیٹ سے بھرا ہوا دیکھا ہے۔ دوتی کے ساتھ ٹریننگ کے لیے امیہ ملک بھی پہنچے جو مینس کیٹگری کے 100 میٹر ریس میں نیشنل ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ دوتی نے بتایا اسٹیڈیم میں اتھیلیٹ کے نام پر صرف ہم دونوں ہی تھے، نہ کوئی کوچ، نہ ٹرینر، کئی لوگ دوسرے شہروں سے ہیں اور جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوتا تب تک انکا آنا بھی ممکن نہیں۔

Tags:

You Might also Like