Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم چپ کا ٹیزر ریلیز : سنی دیول ، پوجا بھٹ اور ذوالقر سلمان

فلم چپ

فلمی ڈسک، 12 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی وڈ اداکار سنی دیول کافی وقت سے بڑے پردے سے دوری بنائے ہوئے تھے- سنی دیول کے فینس انکی زبردست ڈائیلاگ بازی اور بہترین اداکاری کے دیوانے ہیں- ایسے میں ڈھائی کلو کا ہاتھ والے اداکار جلد ہی فلم چپ میں نظر آئیں گے-

پچھلے کافی دنوں سے ڈائریکٹر آر بالکی کی آنے والی فلم کافی بحث میں ہے- اس فلم میں سنی دیول اور پوجا بھٹ کے علاوہ ساؤتھ کے اسٹار دلکر سلمان بھی نظر آنے والے ہیں-
فلم کا موشن پوسٹر جاری ہوگیا ہے-

اب اس فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے- سنی دیول، پوجا اور ذوالقر سلمان کے علاوہ فلم میں مرکزی کردار میں شریا دھنونتھری نظر آئیں گے-

اس ٹیزر سے معلومات ہوتا ہے کہ یہ فلم مشہور فلم میکر گرو دت سے جڑی ہے- ٹیزر میں انکی تصویر اور انکی مشہور فلم پیاسا کا گانا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے، بیک گراؤنڈ میں سنائی دے رہا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dulquer Salmaan (@dqsalmaan)

 

رپورٹس کے مطابق یہ فلم گرو دت کو خراج تحسین ہوگی-
اس ٹیزر کو ریلیز کرتے ہوئے دلکر سلمان نے لکھا، اس دن کا انتظار کررہا تھا- یہ ہے ہماری فلم چپ ریونج آف آرٹسٹ کا فرسٹ لک-

فوٹو گرافی کے ڈائریکٹر وشال سنہا ہیں اور میوزک ڈائریکٹر امیت ترویدی ہیں تو وہیں پرنب کپاڈیا اور انیرودھ شرما اس فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔

آفیشل طور پر فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آر بالکی نے کہا، چپ ایک حساس فنکار کے لیے ایک گیت ہے ، اور گرو دت اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔ میرے کہانی ایک طویل عرصے سے ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آخر کار اسے لکھا اور اسے تقریبا فلمیا جاچکا ہے-

اس فلم کے اگلے سال 2022 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے-

بتادیں کہ گرو دت نے سال 1964 میں اپنے دیہانت سے پہلے پیاسا، کاغذ کے پھول ، بازی ، چودھویں کا چاند، صاحب بیوی اور غلام جیسی بہترین فلمیں بنا چکے تھے-

بتادیں کہ ذوالقر سلمان کی پیدائش 28 جولائی 1986 کو کیرلا کے شہر کوچی میں ہوئی۔ وہ اداکار ماموٹی اور ان کی بیوی سلفت کے دوسرے بیٹے ہیں۔

وہ ایکٹر ، پلے بیک سنگر اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں سلمان ذیادہ تر ملیالم زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ تمل ، تلگو اور ہندی زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

ہدایت کار سری ناتھ راجندرن کی فلم سیکنڈ شو (2012) سے سلمان نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ فلم میں سلمان، گینگسٹر ہریال کے کردار میں نظر آئے تھے۔ انہیں اس فلم کے لیے بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا ۔

سلمان سال 2018 میں ہندی فلم کاروان اور 2019 میں آئی فلم دی زویا فیکٹر میں کام کرچکے ہیں۔

کون ہے شریا دھنونتھری

شریا دھنونتھری کی پیدائش 29 اگست 1988 کو حیدرآباد میں ہوئی۔ انکے والد ہندی بولنے والے اور والدہ تیلگو ہے۔ انکی پرورش دہلی میں ہوئی۔ دھنوتھری نے این آئی ٹی ورنگل سے الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shreya Dhanwanthary (@shreyadhan13)

 

دھنونتھری جب انجینئرنگ کے تیسرے سال میں تھی تب انہوں نے فیمینا مس انڈیا ساؤتھ 2008 میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایونٹ میں فرسٹ رنر اپ کی جگہ پائی۔

انہوں نے کئی مقبول برانڈز کے لیے کام کیا جیسے ایئرٹیل ، پینٹالون ، صافی ، پرووگ ، ووگ آئی ویئر ، گیتانجل مایا گولڈ جیولری ، ڈی دماس جیولری ، جشن ساڑی اور لبرٹی فٹ ویئر شامل ہیں۔

مس انڈیا 2008 کے فورا بعد انہیں تیلگو فلم سنیہا گیتھم میں کردار کی پیشکش ہوئی۔ انہوں نے عمران ہاشمی کے مقابل ’وائے چیٹ انڈیا’ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ شریا کئی ویب سیریز اور تیلگو فلموں میں کام کرچکی ہے۔

انکی حالیہ ریلیز ویب سیریز اسکام 1992 ہے جس میں لیڈ رول پلے کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *