Type to search

آٹو موبائل

ڈوکیتی DUCATI نے لانچ کی HYPERMOTARD 950، قیمت حیران کردے گی

Hypermotard

نئی دہلی/12جون(ایجنسی) سپربائیک بنانے والی اٹلی کی کمپنی ڈوکیتی Ducati نے ہندوستان میں Ducati Hypermotard 950 لانچ کیا- اسکی ایکس شوروم کی قیمت 11.99 لاکھ روپے ہے- اس موٹرسائیکل میں 937 سی سی کا دو سلنڈر انجن دیا گیا ہے- یہ بائیک 114 hp کا پاور اور 7250 آر پی ایم پر 96 این ایم ٹارک جنریٹ کرتی ہے-

ڈوکیتی انڈیا کے ایم ڈی نے کہا ، ہماری Hypermotard سیریز کو گراہکوں سے کافی پیار اور تعریف ملی ہے، کمپنی نے کہا کہ دہلی، ممبئی ، پونے، احمد آباد، بنگلور، کوچی، کولکتہ، چنئی اور حیدرآباد میں سبھی ڈیلر شیپ میں بائیک کے لیے بکنگ کی جاسکتی ہے-