Type to search

صحت

پلاسٹک چھوڑ کر کانچ یا تانبے کی بوتل سے پیئے پانی، نہیں ہوگی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عام بول چال کی زبان میں ہی کہا جاتا ہے کہ پانی ہی زندگی ہے۔ دیکھا جائے تو ایک طور سے یہ بات بالکل بھی غلط نہیں ہے۔ کیونکہ سائنسی مطالعہ کے بعد یہی کہا گیا ہے کہ انسانی جسم 75-60فیصد تک جلد سے بنا ہوا ہے۔ ایسے میں یہاں توجہ دینے والی بات یہ ہے کہ ہم پینے والے پانی کو صحیح طریقے سے پیتے ہیں یا نہیں؟ یا پھر ہم پانی صحیح برتن میں اسٹور کرتے ہیں یا نہیں ؟ ایسی کئی باتیں ہیں جن پر ہم اکثر توجہ نہیں دیتے، جو ہمارے صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پینے کے پانی کو کون سی بوتل میں اسٹور کرکےاسے پینے کے لیے استعمال کریں جو آپ کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس میں اہم طور سے تانبا، کانچ اور مٹی شامل ہے۔

ایمونیٹی بڑھاتا ہے مٹی کی بوتل کا پانی
مٹی کی بوتل بنا کسی کیمیکل کی مدد سے تیار کی جاتی ہے۔ جس میں پانی کو رکھنے سے پانی میں کسی بھی قسم کا کیمیکل جذبب نہیں ہوتا اور آپ پانی بالکل پاک بنا رہتا ہے۔ مٹھی کی بوتل میں آپ کا پانی قدرتی طور سے ٹھنڈا ہوتا ہے۔ جو پانی کی پاکیزگی میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہونے دیتا ہے۔ خاص کر گرمیوں میں آپ پانی کو اس میں لمبے وقت تک ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں۔ اس لیے اس میں اسٹور کیا گیا پانی پینا آپ کے صحت کے لیے فائدے مند ہے۔ یعنی اگر آپ کے پیٹ میں گیس کا مسئلہ ہے تو آپ مٹھی کی بوتل میں اسٹور کیا گیا پانی پی سکتے ہیں۔ جو آپ کے لیے فائدےمند ہوتا ہے۔ مٹھی کی بوتل میں رکھے ہوئے پانی کو پینے سے آپ کے مدافعتی نظام پر مثبت اثر پڑتا ہے اور آپ کئی قسم کے بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔

کانچ سے بنی بوتل کے بھی ہیں فائدے
کانچ کی بنا ہوئی بوتل میں بھی پانی پینا آپ کے لیے کافی فائدے مند ہوتا ہے۔ بشرطیکہ کانچ کی بوتل خالص طور پر تیار کی گئی ہو اور اس میں کسی بھی قسم کا رنگ شامل نہ کیا گیا ہو۔ کانچ کی بوتل کو آپ جتنی بار بھی دھولتے ہیں وہ صاف بنی رہتی ہے۔ کانچ کی بوتل خریدتے وقت یہ توجہ ضرور دیں کہ وہ رنگین نہ ہو۔ نہیں تو یہ آپ کے پانی میں مل کر اسے آلودہ کرسکتا ہے جو آپ کے صحت کے لیے مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

پیتل کے برتن کا استعمال قدیم زمانے سے ہوتا رہا
پیتل میں ایسے فائدے مند آئن ہوتے ہیں جو پانی میں گھل جاتے ہیں اور پانی کو صحت کے لیے اور بھی فائدے مند بنا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پینے کے پانی کو پیتل میں اسٹور کرکے پانی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں اسٹور کیے گئے پانی کو پینے سے آپ کا پیٹ بھی اچھی طرح سے صاف ہوتا ہے ہاضمہ کی طاقت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

اوپر بتائے گئے اختیارات میں سے آپ کسی بھی ایک کا انتخاب کرکے اپنے پینے کے پانی کے برتن کو آج ہی بدل سکتے ہیں اس سے نہ آپ صرف صحت مند رہیں گے بلکہ آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Tags:

You Might also Like