Type to search

فیشن

انٹرویو کی تیاری کیسے کریں ! ان باتوں پر توجہ دے، پڑے گا اچھا امپریشن

انٹرویو کی تیاری

فیشن ڈسک/9جولائی(اردوپوسٹ) پہلی بار کسی سے ملنے جاتے وقت ہم اس بات کا بہت خیال رکھتے ہیں کہ ہم نے کس طرح کے کپڑے پہنے ہیں یا ہمارا میک اپ کیسا ہوا ہے۔ یہی بات نوکری کے انٹرویو کے لیے جاتے وقت بھی لاگو ہوتا ہے۔ جب لوگ کسی انٹرویو کے لیے جاتے ہیں تو کئی بار اپنے غلط کپڑے یا پھر میک اپ کی وجہ سے انکا انتخاب نہیں ہوپاتا ہے۔ اگر آپ بھی کبھی اس طرح کی مشکل سے گذرے ہیں تو آج ہم آپ کو بتانےجارہے ہیں کہ انٹرویو میں جاتے وقت کیسے کریں پاور ڈریسنگ اور کن باتوں کا رکھے خیال۔۔۔

نوکری کے علاقے کو رکھیں دھیان:

انٹرویو میں جاتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ آپ کس علاقے میں نوکری کے لیے جارہے ہیں ۔ اگر آپ کارپوریٹ علاقے میں نوکری کی تلاش کررہے ہیں اور انٹرویو کے لیے جارہے ہیں تو فارمل کپڑوں کو انتخاب بہتر ہوگا۔ وہیں اگر آپ کریٹیو علاقے میں کام کرنے کا ارادہ ہے تو آپ کو اپنے کپڑوں میں تجربہ ضرور کرنا چاہیے۔ ویسے لڑکوں کے لیے نیلی ڈینم ، سفید ٹی شرٹ اور فیٹنگ بلیزر کسی بھی طرح کےانٹرویو کے لیے صحیح رہے گا۔ وہیں لڑکیوں کو ہلکے رنگ کے کپڑے پہن کرجانا چاہیے۔

بالوں کے اسٹائل کا صحیح انتخاب:

جب آپ انٹرویو کے لیے جائیں تو اس با کا دھیان رکھیں کہ بالوں میں معمولی سی پونی ٹیل لڑکیوں کے لیے ایک اچھی انتخاب ہے۔ لڑکوں کو انٹرویو میں جانے سے پہلے اپنے بالوں کی اچھی کٹنگ ضرور کرنا چاہیئے۔

میک اپ ہو ہلکا:

انٹرویو میں جاتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ لڑکیوں کا میک اپ بالکل ہلکا ہواور بالکل بھی بھڑکیلا نا لگے۔ اسی طرح لڑکوں کو اپنی داڑھی موچھوں کو اچھے سے سیٹ کراکر ہی جانا چاہیئے۔

جوتے ہو آرام دہ :

ایسے جوتوں کا انتخاب کریں جو پہننے میں آرام دہ ہو اور آپ کے پیروں کو تکلیف نہ دیتے ہوں کیونکہ اگر آپ جوتے تکلیف دہ ہونگے تو آپ کا ساری توجہ اپنے پیروں پر ہوگی۔ جس سے آپ کے انٹرویو پر اسکا اثر پڑے گا۔ لڑکیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہل پہن کر ہی جائے۔ ایک اچھی فلیٹ فوٹ ویئر کا انتخاب کریں جو آپ کے لیے کپڑے کے ساتھ میچ ہے۔ اس سے بھی آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔

Tags: