Type to search

ٹی وی اور فلم

باڈی شیمنگ پر ٹی وی کی مدھوبالا درشٹی دھامی کا بیان

ٹی وی ڈسک،5اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی مدھوبالا درشٹی دھامی نے باڈی شیمنگ کرنے والوں پر سخت تنقید کی۔ درشٹی نے کہا کہ انہیں باڈی شیمنگ کرنے کی بات سمجھ نہیں آتی۔ ایسا کرنے کے پچھے کیا کانسپٹ ہے، یہ سمجھ کے باہر ہے۔ درشٹی نے کہا کہ لوگ اور سماج پتلے لوگوں کا مذاق کیوں بناتے ہیں۔ آخر پتلے ہونے میں کیا برائی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

The desire to know your soul Will end all other desires. – rumi 📸 @ayushdas

A post shared by Drashti Dhami 💜 (@dhamidrashti) on

درشٹی کی دوست ثانیہ ایرانی کو حال ہی میں باڈی شیمنگ کا شکار ہونا پڑا تھا۔ وہ کہتی ہے، مجھے سماج کے اس رویے سے نفرت ہے۔جب آپ کسی لڑکی کو دیکھتے ہیں، جو پتلی ہے تو کچھ نہیں کہتے، لیکن جب کوئی لڑکا پتلا ہوتا ہے تو لوگ فوری کہے دیتے ہیں ۔ اتنا پتلا ہوگیا ؟

درشٹی کہتی ہے کہ اکثر باڈی شیمنگ کرنے والے لوگ وہ ہوتے ہیں، جو خود صحت مند نہیں ہوتے ہیں۔ وہ بتاتی ہے ایسے میں جب کوئی باڈی شیمنگ کرنے کی کوشش کرے تو پہلے سے اسکا جواب سوچ کر رکھیئے۔ تاکہ الگ چاہا کر بھی کچھ کہے سکیں۔

درشٹی نے آگے بتایا، میرے بہت سے دوست پہلے نیرج کو بتاتے تھے کہ وہ پتلے ہو گئے ہیں۔ لیکن میں بات چیت میں یہ کہتے ہوئے بازی مار لیتی تھی کہ یہ صحت مند وزن میں کمی ہے۔ ڈائیٹنگ کو لیکر بھی درشٹی دھامی کی اپنی الگ رائے ہے۔ وہ کہتی ہے میں کوئی ڈائٹ نہیں کرتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ میں کوشش کروں تو بھی یہ صرف دو دن ہی چلے گا۔ میں گھر کا کھانا کھاتی ہوں اور مجھے لگتا ہے یہ کافی ہے۔

درشٹی اپنی فیٹنس کو لیکر بہت فعال رہتی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنے ورک آوٹ ویڈیو پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ درشٹی دھامی کو مدھوبالا اور گیت جیسے سیریل سے پہچان ملی۔ سال 2013 میں انہوں نے ریالٹی شو جھلک دیکھلا جا میں بھی حصہ لیا تھا۔ ٹی وی کی دنیا میں درشٹی کی ٹاپ کی اداکارہ میں شمار ہے۔

درشٹی ایک اداکارہ اور ماڈل بھی ہے۔ وہ دل مل گئے، گیت ہوئی سب سے پرائی اور مدھوبالا جیسے سیریل کے لیے جانی جاتی ہے۔  ممبئی کے ایک گجراتی خاندان میں 10 جنوری 1985 کو پیدا ہوئی ،انکی پڑھائی میری ایمکولیٹیٹ گرلز ہائی اسکول بوریولی ممبئی سے ہوئی۔ اور درشٹی نے میٹھی بائی کالج سے پڑھائی کی ہے۔ کالج سے ڈگری لینے کے بعد درشٹی نے ایک ڈانس انسٹراکٹر کے طور پر کیریئر شروع کیا۔

حالانکہ اسکے بعد وہ ماڈلنگ اور پھر ٹی وی کی دنیا میں آگئی۔ سال 2015 میں درشٹی نے بزنسمین نیرج کھیمکا سے شادی کی۔ ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے درشٹی سیاں دل میں آنا رے، جیسے مقبول میوزک ویڈیو میں نظر آئی۔ انہوں نے پنجابی گانوں کے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا۔ سال 2012 سے 2014 تک درشٹی نے مدھوبالا۔ ایک عشق ایک جنون، میں لیڈ رول پلے کیا۔ اسکے بعد انہوں نے پھر پچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔

Tags:

You Might also Like