Type to search

بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کو دھمکی، اگر کورونا وائرس کے لیے نکلے ذمہ دار تو انجام۔۔۔۔

واشنگٹن،19اپریل (پی ٹی آئی ۔ اے ایف پی) کورونا وائرس وبا سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوگئی ہے۔ اس درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو چین کے خلاف سخت رخ اپناتے ہوئے اشارہ دیا کہ اگر کورونا بحران کے لیے چین ذمہ دار نکلتا ہے تو اسے نتائج بھگتنے پڑسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا، کورونا وائرس کو چین میں شروع ہونے سے پہلے روکا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا اور آج پوری دنیا اس بحران سے گذر رہی ہے۔

ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ چین کو کورونا وبا کے لیے انجام بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا اگر وہ اسکے لیے جان بجھ کر ذمہ دار ہے تو ہاں انہیں اسکا خمیازہ بھگتنے پڑسکتے ہیں۔ لیکن اگر یہ صرف ایک غلطی تھی، تو غلطی تو آخر غلطی ہوتی ہے۔ ڈسمبر میں چین کے ووہان شہر سے کورونا وبا شروع ہوئی تھی اور اب تک اس سے دنیا بھر میں 1،57،000 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

امریکی صدر نے چین میں کورونا سے ہونے والی موتوں کی تعداد کو لیکر شکوک کا اظہار جتاتے ہوئے کہا کہ چین میں مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ سے آگے ہے۔ انہوں نے چین پر اعداد کو چھپانے کا الزام لگایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہم پہلے نمبر پر نہیں ہے آپ سمجھتے ہیں کہ چین پہلے مقام پر ہے ، وہ مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے ہم سے آگے ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر نے ٹیوٹ کرکے دعوی کیا تھا کہ چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد حقیقت میں بتائی گئی تعداد سے بھی ذیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انجان دشمن سے ہونے والی موتوں کا اعداد و شمار چین نے اچانک بڑھا کر دوگنا کردیا ہے لیکن یہ اس سے کہیں ذیادہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ امریکہ میں ہورہی موتوں کے اعداد و شمار سے بھی کہی ذیاد ہے۔

Tags:

You Might also Like