Type to search

قومی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میلانیا کے ساتھ کیا ‘تاج’ کا دیدار

آگرہ”24فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان دورے پر پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ تاج محل کا دیدار کیا- اس دوران انکی بیٹی ایونکا ٹرمپ اور داماد جیریڈ کشنر بھی ساتھ تھے- اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آگرہ ہوائی اڈے پر ٹرمپ کااستقبال کیا- ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے- احمد آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر کا استقبال کیا- ٹرمپ وہاں سے سیدھے سابرمتی آشرم گئے، وہاں انہوں نے چرخہ چلایا اور سوت بھی کاتے، اس دوران مودی بھی انکے ساتھ سوت بھی کاتے، اس دوران مودی بھی انکے ساتھ تھے، اس کے بعد وہ دنیا کے سب سے بڑے موتیرا اسٹیڈیم گئے جہاں نمستے ٹرمپ پروگرام کو خطاب کیا-

تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے مسٹر ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔مسٹر ٹرمپ بیوی ملینیا کا ہاتھ تھامے گائڈ سے انمول ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے تھے وہیں ان کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشر نر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھے۔اس درمیان انہوں نے اپنے فون سے کئی فوٹوز بھی لئے۔

تاج محل کی وزیٹر بک میں امریکی صدر نے لکھا، تاج محل ہمیں متاثر کرتا ہے- یہ ہندوستان کی ثقافت کی تنوع اور خوشحالی کی شاندار وراثت ہے- شکریہ ہندوستان-

اس سے قبل ہند۔امریکہ کے رشتوں میں مضبوطی فراہم کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے تاج محل میں داخلے سے قبل اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ امریکہ اور ہندوستان اپنے ممالک کو مضبوط بنائیں گے۔ اپنے لوگوں کو احترام فراہم کریں گے۔بڑے سپنے دیکھنے والوں کو اور بڑا بنائیں گے اور اپنا مستقبل پہلے سے کہیں زیادہ روشن بنائیں گے۔ یہ تو ابھی آغاز ہی ہے‘‘۔