Type to search

اسپورٹس

یو ایس اوپن 2020: آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے جیتا یو ایس اوپن مینز سنگلز کا خطاب

یو ایس اوپن ڈومینک تھیم

آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے جیتا یو ایس اوپن 2020 کے مینز سنگلز کا خطاب
بے حد دلچسپ خطابی مقابلے میں ٹائی بریک کے ذریعہ الیگزینڈر کو ہرایا
پانچ سیٹوں تک چلے میراتھن مقابلے کو تھیم نے 2-6, 4-6, 6-4, 6-3, 7-6(6) سے جیتا


نیو یارک،14 ستمبر (ذرائع) ڈومینک تھیم نے تاریخی واپسی کرتے ہوئے یو ایس اوپن کا خطاب جیتا- اتوار کو پانچ سیٹ میں چلے اس میراتھن مقابلے میں تھیم نے اپنا پہلا گرینڈ سلیم جیتا-
دوسری ترجیح آسٹریا کے تھیم نے پانچویں سیڈ الیگزینڈر زویرو کو 2-6, 4-6, 6-4, 6-3, 7-6 (8/6) سے ہرایا- یہ مقابلہ 4 گھنٹے 2 منٹ تک چلا-

یو ایس اوپن کے اپنے ایرا کے تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا جب کوئی کھلاڑی فائنل میں پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد خطاب جیتا ہو- اسکے ساتھ ہی پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ فائنل ٹی بریکر سے جیتا ہو-
تھیم نے جیت کے بعد کہا، کاش آج دو فاتح ہوسکتے- مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں ہی جیتنے کے مستحق تھے-
آسٹریا کے دنیا کے 3 نمبر ٹینس کھلاڑی ڈومینک تھیم (27سالہ) نے پہلی بار گرینڈ سلیم جیتا- اس سے پہلے وہ تین بار گرینڈ سلیم کے فائنل میں ہار چکے ہیں- وہ اس سال کی شروعات میں آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہارے تھے اور فرنچ اوپن کے فائنل میں انہیں دو بار 2019-2018 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا-
سال 2014 کے بعد پہلی بار گرینڈ سلیم کو نیا فاتح ملا جب کروشیا کے مارٹن سلچ نے یو ایس اوپن جیت تھا۔ اسکے بعد پہلی بار گرینڈ سلیم کو کوئی نیا فاتح ملا ہے-

Photo credit – source

Tags:

You Might also Like