Type to search

ٹیکنالوجی

ڈیزو اسٹار 300 اور ڈیزو اسٹار 500 فون ہندوستان میں لانچ

ڈیزو اسٹار 300

ڈیزو اسٹار 300 اور ڈیزو اسٹار 500 
ریئل می کا نیا سب برانڈ ڈیزو
ڈیزو اسٹار 300 کی قیمت 1299 روپے
ڈیزو اسٹار 500 فون کی قیمت 1799 روپے
دو کلر آپشن بلیو اور گرین میں دستیاب


ٹیکنالوجی ڈسک، 7 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیزو اسٹار 300 اور ڈیزو اسٹار 500 فیچر فون کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے-

ڈیزو ریئل می کا ہی نیا سب برانڈ ہے- وہیں اب کمپنی نے دو نئے فیچر فون سے پردہ اٹھا دیا ہے-

ڈیزو اسٹار 500 اور ڈیزو اسٹار 300 میں 32 ایم بی ریم اور 32 ایم بی اسٹوریج ہے-

پچھلے ہی دنوں کمپنی نے ڈیزو گوپوڈ ڈی ٹرو وائرلیس ایئرفون اور ڈیزو وائرلیس نیک بینڈ ایئرفونز کو ہندوستان میں لانچ کیا تھا-

فون میں بلوٹوتھ سپورٹ دیا گیا ہے- ہینڈسیٹ کے اوپری حصے میں ایک اسٹرپ ٹارچ موجود ہے۔

دونوں ہی فون میں آپ کو 5 واٹ چارجینگ سپورٹ ملے گا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIZO (@dizotech)

 

ڈیزو اسٹار 300 اور ڈیزو اسٹار 500 فون کی قیمت
ڈیزو اسٹار 300 کی قیمت ہندوستان میں 1299 روپے ہے اور یہ فون بلیو کلر آپشن میں ملے گا-
ڈیزو اسٹار 500 فون کی قیمت 1799 روپے ہے اور یہ گرین کلر آپشن میں ملے گا-
دونوں ہی فون کی فروخت آن لائن پلیٹ فارم فلپ کارٹ پر شروع ہوگی-

ڈیزو اسٹار 300 اور ڈیزو اسٹار 500 فون کے اسپیسیفیکیشنس
ڈیزو اسٹار300 میں کوارٹر کیو وی جی اے (160 ۔ 120 پکسلز) ریزولوشن ہے کے ساتھ 1.77 انچ نان۔ٹچ کلر ڈسپلے دیا گیا ہے۔

ڈیزو 500 فون میں کیو وی جی اے (320 ۔ 240 پکسلز) ریزولوشن کے ساتھ 2.8 انچ کا نان ٹچ کلر ڈسپلے ہے۔ فون میں اسپریڈٹرم ایس سی6531ای پروسیسر موجود ہے۔
فون میں 32 ایم بی اور 32 ایم بی اسٹوریج ملے گا-
مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ اسٹوریج کو 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے-

فون کے کیمرا فیچرس
اسٹرا 500 فون میں آپ کو 0.3 میگا پکسل کا کیمرا ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ملے گا-

اسٹار 300 فون میں 0.08 میگا پکسل کیمرا اور فرنٹ میں کوئی کیمرا نہیں دیا گیا ہے۔

فون کے دیگر فیچرس
اسٹار 500 فیچر فون میں انگریزی کے ساتھ ساتھ ہندی، گجراتی ، تامل ، تیلگو اور کنٹر زبان کا سپورٹ موجود-
اسٹار 300 فون میں آپ کو بنگالی اور پنجابی زبان کا بھی سپورٹ ملے گا-
فون میں 2جی سپورٹ ملے گا-
ایکسٹرنل اسٹوریج سلاٹ
ہیڈ فون جیک 3.5 ایم ایم
مائیکرو یو ایس بی پورٹ

فون میں ایف ایم ریڈیو
وائس ریکارڈر
فائل مینجر
الارم اور میوزک پلیئر

اسٹار 500 فون میں 1900ایم اے ایچ کی بیٹری
اسٹار 300 فون میں 2550ایم اے ایچ کی بیٹری

Tags:

You Might also Like