Type to search

ٹی وی اور فلم

شوہر سے الگ ہوئی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا ، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے

نئی دہلی/1اگسٹ(ایجنسی/اردوپوسٹ) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور انکے شوہر ساحل سنگھا نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کافیصلہ لیا ہے۔ اس بات کی معلومات خود دیا مرزانے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ دیا ہے۔ دیا مرزا نے اپنےانسٹاگرام سے فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتیا کہ انہوںنے اور ساحل نے 11 سال کے تعلقات کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں کی آپسی رضامندی کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ دیا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ یہ اعلان کیا ہے۔

رہنا ہے تیرے دل میں’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی دیا نے اپنے اور ساحل کے الگ ہونے کی معلومات سوشل میڈیا پر دی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا۔ اا سال تک ساتھ رہنے اور زندگی میں ہر ایک چیز بانٹنے کے بعد ہم نے آپسی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔ ہم دوست رہ چکے ہیں اور آگے بھی ایسے ہی ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور عزت کےساتھ رہیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ ہماری زندگی ہمیں الگ الگ راستوں پر لے جائے۔

Tags:

You Might also Like